پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے سنجیدہ نہیں، ڈرامہ چھوریں، خواجہ آصف
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مذاکرات کے لیے سنجیدہ نہیں ہے۔ اور جب ان کا رویہ ایسا ہے تو پھر مذاکرات کا ڈرامہ چھوڑیں۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ کہا جاتا ہے میں مذاکرات کے خلاف ہوں۔ لیکن یہ لوگ خود مذاکرات کے خلاف ہیں۔ کیا اس طرح کے ماحول میں مذاکرات ہوسکتے ہیں؟
پی ٹی آئی کے رویئے سے متعلق انہوں نے کہا کہ کیا ایسے رویئے میں مذاکرات کا عمل آگے چل سکتا ہے ؟۔ اور اگر ان کا رویہ ایسا ہے تو پھر مذاکرات کا ڈرامہ چھوڑیں۔ یہ لوگ قطعی طور پر مذاکرات کے لیے سنجیدہ نہیں ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ڈپٹی اسپیکر صاحب آپ ان لوگوں کے ہاتھوں بلیک میل نہ ہوں۔ اور آج یہ لوگ بتائیں کہ مذاکرات کے لیے کیوں تیار ہو گئے ہیں؟
انہوں نے کہا کہ یہ کہتے تھے حکومت کے پاس اختیارات نہیں کیسے ان سے مذاکرات کریں۔ تو ان کے خیال میں جن کے پاس اختیارات ہیں ان سے مذاکرات کر لیں۔ ایوان کو چلانا اپوزیشن کی بھی ذمہ داری ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مذاکرات کے نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
افغانستان پولیو ختم کرنے کیلئے پاکستان سے بہتر کوششیں کررہا ہے، مصطفیٰ کمال
وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال—فائل فوٹووفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پاکستان میں صحت کے شعبے میں تحقیق ہو رہی ہے مگر عمل نہیں ہو رہا۔
کراچی میں نجی فارماسوٹیکل کمپنی میں ہیلتھ ریسرچ ایڈوائزری بورڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان پولیو ختم کرنے کے لیے پاکستان سے بہتر کوششیں کر رہا ہے۔
وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پولیو کی ویکسین یونیسف خریدتا ہے اور اس میں کوئی ملاوٹ نہیں ہے۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ ملک میں پرائمری اور سیکنڈری ہیلتھ کیئر کا فقدان ہے، ہر شہری کا قومی شناختی کارڈ نمبر اس کا میڈیکل ریکارڈ نمبر بننے جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ وزارتِ صحت ایک مشکل وزارت ہے، غلطی کی گنجائش نہیں۔