حکومت سندھ بچوں کی صحت سے متعلق انقلابی اقدامات کر رہی ہے، بلاول بھٹو
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
حکومت سندھ بچوں کی صحت سے متعلق انقلابی اقدامات کر رہی ہے، بلاول بھٹو WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز
کراچی (آئی پی ایس )چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ حکومت سندھ بچوں کی صحت سے متعلق انقلابی اقدامات کررہی ہے۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ سفر 2010 میں شروع ہوا تھا، آج تک چلتا آرہا ہے، جس میں چائلڈ لائف کی پوری ٹیم، نرسز، ڈاکٹرز اور جو لوگ یہاں کام کرتے ہیں، اسی کے ساتھ وزارت صحت سمیت تمام نے مل کر سندھ کے ایک بہت بڑے مسئلے بچوں کی شرح اموات کا مقابلہ کیا ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ فخر کی بات ہے کہ اب عالمی سطح پر آپ کی محنت اور آپ کی کامیابی کو تسلیم کیا جا رہا ہے، آپ سب کو مبارکباد دینا چاہوں گا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نوزائیدہ بچوں میں شرح اموات اب بھی زیادہ ہے، اس حوالے سے صوبہ سندھ کو سب سے زیادہ نشانہ بنایا گیا، میڈیا میں بچوں کی شرح اموات ٹکرز اور بریکنگ نیوز کے طور پر چلتی تھی، تھرپارکر سے شروع ہوا، مگر سندھ کے تمام ہسپتالوں سے لائیو فیڈ چلتی تھی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نے تفصیل سے دیکھا، تو 15 سال قبل صوبہ سندھ میں متعدد اقدامات کیے، اس میں قابل ذکر اقدام چائلڈ لائف فانڈیشن کے ساتھ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ رہا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ اب نہ صرف شہریوں کو مفت اور معیاری علاج فراہم کررہے ہیں، ہر تحصیل میں پہنچا رہے ہیں، سندھ کی 106 تحصیلوں میں ٹیلی میڈیسن کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے، سندھ میں بچوں کی شرح اموات میں باقاعدہ بہتری آئی ہے، یونیورسٹی آف کیلی فورنیا نے اپنی رپورٹ میں شرح اموات میں کمی کو تسلیم کیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو شرح اموات بچوں کی
پڑھیں:
ایسا معاشرہ چاہتے ہیں جہاں تمام شہریوں کو مساوی حقوق ملیں، بلاول بھٹو
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہوگا جہاں تمام شہریوں کو مساوی حقوق اور مواقع ملیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے ایسٹر پر مسیحی برداری کو مبارک باد دی اور کہا کہ اقلیتوں کے آئینی حقوق کے تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر فخر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے ساتھ یکجہتی اور انصاف کے اصولوں کو مقدم رکھا۔
پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اقلیتوں کے تحفظ اور انہیں بااختیار بنانے کےلیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمیں ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہوگا جہاں تمام شہریوں کو مساوی حقوق اور مواقع ملیں۔