سعودی وزارت صحت نے عمرہ زائرین کے لیے ویکسینیشن اور احتیاطی تدابیر لازمی قرار دیں
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
کراچی: سعودی وزارت صحت نے عمرہ زائرین کے لیے تمام ضروری ویکسینیشن اور احتیاطی تدابیر کو لازمی قرار دے دیا ہے۔
سعودی وزارت صحت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں مسافروں کو صحت دستاویزات، بشمول ویکسینیشن سرٹیفکیٹ ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
دنیا بھر سے آنے والے زائرین کے لیے میننجائٹس ویکسین لازمی ہوگی۔ سعودی عرب پہنچنے والے زائرین کو ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانا ضروری ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، پاکستان، نائجیریا، افغانستان اور دیگر متاثرہ ممالک سے جانے والے زائرین کے لیے پولیو ویکسین لازمی ہے، جبکہ انگولا، نائیجیریا، برازیل اور کانگو کے مسافروں کے لیے زرد بخار کی ویکسین ضروری ہوگی۔
عالمی ادارہ صحت کی سفارشات کے تحت کورونا اور موسمی فلو کی ویکسین بھی لازمی ہوگی۔ اس کے علاوہ، زائرین کو ٹیٹنس، خسرہ اور دیگر بیماریوں کی ویکسینیشن مکمل کروانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: زائرین کے لیے
پڑھیں:
لاہورہائیکورٹ نے بھی پتنگ بازی کی اجازت دی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (نمائندہ جسارت) ہائی کورٹ نے پتنگ بازی سے متعلق کائٹ فلائنگ آرڈیننس پر عمل درآمد روکنے کی استدعا مسترد کردی۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس ملک اویس خالد نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی۔ جسٹس ملک اویس خالد نے کہا کہ لوگوں کی جانوں کی سیفٹی بہت ضروری ہے، پتنگ بازی چائنا میں ڈھائی ہزار سال پہلے شروع ہوئی، پوری دنیا میں کائٹ فلائنگ ہوتی ہے مگر سیفٹی بہت ضروری ہے۔ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ چائنا جاپان میں ڈور نہیں بنتی، لوگ پیچے نہیں لگاتے۔ اس پر جج نے سرکاری وکیل سے پوچھا کہ آپ یہ بتائیں کہ سیفٹی کو ریگولیٹ کیسے کریں گے؟ درخواست گزار کا موقف صرف یہ ہے کہ سیفٹی بہت ضروری ہے۔ سرکاری وکیل نے جواب جمع کروانے کے لیے مہلت مانگ لی۔ عدالت نے سرکاری وکیل کو 22 دسمبر کو ہدایت لے کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔