بانی پی ٹی آئی نے تاخیری حربوں میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے،عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ کبھی وکیل تبدیل کرتے تھے اور کبھی وکالت نامہ، بانی پی ٹی آئی نے تاخیری حربوں میں پی ایچ ڈی کی ہوئی ہے۔
زرائع کے مطابق ینیٹر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ہر کیس تاخیر کا شکار ہوا، فارن فنڈنگ کیس میں غیر حاضری اور تاخیر 6 سال پر محیط تھی، توشہ خانہ کیس میں دو دو ماہ کی تاریخیں لیتے تھے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ تاریخ لینا ان کا ہمیشہ وتیرہ رہا ہے، جو بندا سچا ہوتا ہے وہ کبھی تاخیر نہیں کرتا، تاریخ نہیں لیتا، توشہ خانہ کیس میں انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے سٹے آرڈر لیا، 190 ملین پاؤنڈ پر کہا جاتا ہے ہم نے تو ٹرسٹ بنایا۔
عطا تارڑ نے کاہ کہ کابینہ میں بند لفالفہ کون لیکر جاتا ہے؟ کابینہ کے چند اراکین نے کہا لفافہ کھول کر دکھایا جائے، آپ نے اربوں روپے اٹھایا اور جرمانہ معاف کرانے کیلئے سپریم کورٹ میں جمع کرا دیا، اس رقم کے ساتھ اتنا بڑا جرمانہ معاف کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم، اہلیہ اور دیگر نے زمینیں، 5 کیرٹ کی انگوٹھی لی، 190 ملین پاؤنڈ پاکستان کی تاریخ کا میگاکرپشن کیس ہے، یہ اتنی بڑی کرپشن ہے کہ تاریخ میں مثال کم ملے گی۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ کیا کبھی ایسا ہوتا ہے کہ میاں بیوی مل کر زمین بنالیں، یہ اتفاق نہیں سوچا سمجھا منصوبہ تھا، سوہاوا میں زمین کیوں لی گئی؟ پراپرٹی ڈویلپمنٹ کیلئے ان کے پورے پلان تھے۔
عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ آپ نے ایدھی یا چھیپا کے ساتھ کوئی ٹرسٹ بنایا ہوتا تو کوئی نہ پوچھتا، آپ نے ایک شخص کے اربوں معاف کرنے کیلئے اربوں روپے ہی لیے، آپ نے اربوں روپے کی لین دین پر ایک ٹرسٹ بنایا، آپ نے اس شخص سے انگوٹھیاں، زمین لی اور لاہور والا گھر بنایا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نہیں بشریٰ بی بی تو آج آسکتی تھیں، قوم کو تقسیم کیا تھا، اب وہی فصل یہ کاٹ رہے ہیں، جھوٹ، منافقت اور فریب کی سیاست ان کا وتیرہ ہے۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: وفاقی وزیر اطلاعات بانی پی ٹی ا ئی عطا تارڑ
پڑھیں:
عمران خان سرخرو ہوں گے، وہ کبھی بھی ڈیل نہیں کریں گے: زرتاج گل
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل—فائل فوٹوپاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی عمران خان سرخرو ہوں گے، وہ کبھی بھی ان سے ڈیل نہیں کریں گے۔
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ کی تمام نہریں انہوں نے خود بیچ دی ہیں، سندھ میں تحریکِ انصاف کا الیکشن چوری کیا گیا۔
پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ جو ہمارے ساتھ ہو رہا ہے کسی اور کے ساتھ ہوتا تو بھاگ جاتا۔
زرتاج گل کا کہنا ہے کہ ہم آئین اور قانون کے مطابق انصاف کا دروازہ کھٹکھٹاتے ہیں، تمام صوبوں کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
پی ٹی آئی کی رہنما نے کہا کہ سندھ میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی جیت چکی تھی، پورا سندھ بانئ پی ٹی آئی کے نظریے کے ساتھ کھڑا ہے۔