Nai Baat:
2025-12-13@23:03:22 GMT

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT

پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 1500 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 2 لاکھ 79 ہزار 300 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، 10 گرام سونے کی قیمت 1286 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 39 ہزار 455 روپے ہو گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کا مزید کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 15 ڈالر کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی اونس سونا 2675 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کمی عالمی معاشی رجحانات اور مقامی طلب و رسد کے اثرات کا نتیجہ ہے۔

.

ذریعہ: Nai Baat

کلیدی لفظ: سونے کی قیمت

پڑھیں:

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے تک بڑی کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پٹرول 36 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 11 روپے 85 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے ۔اس کے علاوہ مٹی کا تیل 11 روپے 70 پیسے اور لائٹ ڈیزل 10 روپے 1 پیسے فی لیٹر تک سستا ہوسکتا ہے۔  آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے قیمتوں کی سمری 15 دسمبر کو منظوری کے لیے ارسال کی جائے گی ۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔اگر تجویز کردہ کمی ہوئی تو اُس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 263 روپے 9پیسے،،،ہائی اسپیڈ ذیزل کی نئی قیمت 267 روپے 80 پیسے ہو جائے گی۔اس کے علاوہ مجوزہ کمی کے بعد مٹی کے تیل کی قیمت 181 روپے 16 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی جبکہ لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 153 روپے 76 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • گزشتہ روز بڑے اضافے کے بعد آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی
  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
  • پیٹرول 47 روپے، ڈیزل 50 روپے مہنگا ہونے کا امکان
  • خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپے کی بڑی کمی کا امکان
  • عالمی مارکیٹ، سونے کی فی تولہ قیمت میں 10 ہزار روپے کا اضافہ
  • سونے کی قیمت میں 10ہزار 700 روپے کا بڑا اضافہ
  • ایک تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار 700 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا
  • سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ، فی تولہ 500 روپے مہنگا
  • سونے کی قیمت میں اضافہ، چاندی کے نرخ تاریخ کی بلند ترین سطح پر
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ