Jasarat News:
2025-04-22@14:30:16 GMT

محراب پور میں غیرت کے نام پر نوجوان کا قتل

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT

محراب پور میں غیرت کے نام پر نوجوان کا قتل

   محراب پور :سندھ کی بدنام زمانہ رسم کارو کاری نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی۔

واقعہ نوشہرو فیروز کے نواحی گاؤں یوسف بھنبھرو میں پیش آیا جہاں نامعلوم حملہ آور نے سیاہ کاری (کارو کاری) کے الزام میں نوجوان انیس بھنبھرو ولد محمد قابل بھنبھرو،عزت خاتون کو چھریوں کے وار کرکے زخمی کر دیا اور فرار ہوگئے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا،تاہم انیس بھنبھرو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ۔ مقتول   کے بھائی نے  الزام عائد کیا  کہ انیس زرعی اراضی پر مزدوری کےلئے گیا تھا جہاں پر انتظار بھنبھرو اور وزیر احمد نے اس پر چھریوں سے حملہ کردیا  اور فرار ہوگئے ۔

انہوں نے ایس ایس پی نوشہرو فیروز سینگار علی ملک سے انصاف فراہم  کرنے کی اپیل کردی ۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

ڈی آئی خان: کانسٹیبل کو شہید کرنے والا اشتہاری پولیس مقابلے میں ہلاک

ڈی آئی خان: پولیس کانسٹیبل کو ڈیال روڈ پر فائرنگ کرکے شہید کرنے والا اشتہاری پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

ایکسپریس کے مطابق اشتہاری ملزم پولیس اور سی ٹی ڈی سے مقابلے کے دوران ہلاک ہوا، ملزم علی اللہ نے پندرہ جنوری کو پولیس کانسٹیبل ارشد کو فائرنگ کرکے شہید کیا تھا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے ایس ایچ او خباب پر بھی فائرنگ کی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • سوات میں غیرت کے نام پر‘ 2 افراد کا قتل
  • ہری پور: جنگلی چیتا آبادیوں میں گھس آیا، متعدد بکریاں ہلاک کرکے فرار
  • ڈی آئی خان؛ چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام؛ جوابی کارروائی پر دہشتگرد فرار
  • گورنر بلوچستان دورۂ روس مکمل کرکے وطن واپس روانہ
  • فلسطین : بندر کی بلا طویلے کے سر ( حصہ پنجم )
  • لاہور: ڈاکو اوورسیز پاکستانی خاتون پر تشدد کرنے کے بعد سونے کی چین چھین کر فرار
  • راولپنڈی میں چالیس سالہ شخص کو قتل کرکے لاش کنویں میں پھینک دی گئی
  • ڈی آئی خان: کانسٹیبل کو شہید کرنے والا اشتہاری پولیس مقابلے میں ہلاک
  • اسلام آباد: انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں طالبہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا
  • ایم کیوایم کا گلگت بلتستان انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ