لاس اینجلس: آگ کے باعث سینکڑوں گاڑیاں بھی جل کر تباہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
امریکی شہر لاس اینجلس میں مختلف مقامات پر لگنے والی آگ سے جہاں ہزاروں گھروں کو نقصان پہنچا ہے وہیں بڑی تعداد میں گاڑیاں بھی جل کر تباہ ہو گئی ہیں۔ حکام کی جانب سے جلنے والی گاڑیوں کے اعداد و شمار تو جاری نہیں کیے گئے۔ البتہ کئی گھروں کے باہر اور پارکنگ کے لیے مخصوص مقامات پر موجود جلی ہوئی گاڑیاں نظر آ رہی ہیں۔ آتش زدگی کے سبب اب تک 24 افراد کے ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 16 افراد لاپتا بھی ہیں جب کہ اس تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔
.ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
بالائی علاقوں میں شدید موسمی خرابی سے ملک بھر کی متعدد پروازیں منسوخ، سینکڑوں سیاح پریشان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بالائی علاقوں میں شدید موسمی خرابی کی وجہ سے ملک بھر کی متعدد پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق موسمی خرابی کی وجہ سے سکردو گلگت کی 12 پروازیں اور اسلام آباد سے گلگت کی 4 پروازیں منسوخ ہوگئیں۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی، لاہور، اسلام آباد سے سکردو کے لئے قومی ایئر لائن کی 6 پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ سکردو کیلئے پروازیں پی کے 455، 456، 453، 454، 451، 452 پریٹ آج نہیں ہوں گی۔اسلام آباد سکردو کی نجی ایئر کی 2 پروازیں پہلے تاخیر کا شکار ہوئیں اور پھر منسوخ ہو گئیں۔اس کے علاوہ ذرائع کی جانب کی مزید بتایا گیا کہ شدید موسمی خرابی کی وجہ سے متوقع طور پر کل بھی بالائی علاقوں کا فلائٹ شیڈول متاثر ہوگا۔
ذرائع کے مطابق موسمی خرابی اور آپریشنل مسائل کی وجہ سے اسلام آباد کی 22 پروازیں تاخیر ہوئیں جبکہ پروازوں کی منسوخی کی وجہ سے سینکڑوں سیاح پریشان اور شیڈول متاثر ہو رہا ہے۔
دوسری جانب سکردو میں بارش اور برف باری کی وجہ سے موسم انتہائی ناخوشگوار ہے اور دن کے اوقات میں درجہ حرارت ایک ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، گلگت میں بھی بادلوں اور بارش کی وجہ سے موسم متوازن نہیں۔
اسلام آباد میں ژالہ باری کے بعد گاڑیوں کی ونڈ اسکرین اور شیشوں کی قیمتوں میں اضافہ، شہری نئی پریشانی میں مبتلا
مزید :