شوکاز جاری ہونے کے بعد شیر افضل مروت کا میڈیا سے دور رہنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شیر افضل مروت—فائل فوٹو
پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ دوستوں کے مشورے پر ایک دو ہفتے الیکٹرانک میڈیا سے دور رہنےکا فیصلہ کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میڈیا کے دوستوں سے گزارش ہے کہ پروگرام میں شامل ہونے پراصرار نہ کریں۔
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کو پارٹی نے شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
واضح رہے کہ شیر افضل مروت کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ شیر افضل مروت نے ٹی وی پروگرام میں مذاکرات کرنے والی پی ٹی آئی کی کمیٹی پر تنقید کی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شیر افضل مروت
پڑھیں:
’آپ تو مردہ باپ کے انگوٹھے لگواتے ہوئے پکڑے گئے تھے‘، شیر افضل مروت نے معید پیرزادہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا
سینیئر سیاستدان و ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے سینیئر صحافی معید پیرزادہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ تو مردہ باپ کے انگھوٹے لگواتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر معید پیرزادہ کے ویڈیو بیان کا ایک لنک شیئر کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے لکھا کہ بے شرموں کی فہرست بڑھنے سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آڑے ہاتھوں لیا اسٹیبلشمنٹ ایکس پی ٹی آئی شیر افضل مروت علیمہ خان عمران خان معید پیرزادہ وی نیوز