کروڑوں کی آدائیگی :ہسپانوی شکاری نے چترال میں سیزن کیدوسریکشمیری مارخورکا شکار کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
کروڑوں کی آدائیگی :ہسپانوی شکاری نے چترال میں سیزن کیدوسریکشمیری مارخورکا شکار کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز
چترال(آئی پی ایس ) ہسپانوی شکاری نے چترال میں سیزن کے دوسرے کشمیری مارخور کا شکار کر لیا۔ڈویژنل فاریسٹ آفیسر (ڈی ایف او ) وائلڈلائف فاروق نبی کے مطابق ہسپانوی شکاری نے چترال کے علاقے گہریت گول کنزر وینسی میں مارخور کا شکار کیا۔
ڈی ایف او وائلڈ لائف کے مطابق شکاری نے پانچ منٹ میں 160میٹر کے فاصلے سے مارخور کا شکار کیا۔ڈی ایف او وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ ہسپانوی شکاری کرسٹین ابیلو نے ٹیکس کے ساتھ 2 لاکھ 20 ہزار ڈالر ادا کر کے شکار کیا، اس سے قبل گزشتہ ماہ دسمبر میں امریکی شکاری رونالڈ جوویٹ نے چترال میں کشمیری مارخور کا شکار کیا تھا۔
حکام کے مطابق مارخور کے شکار کے لیے امریکی شکاری نے اکتوبر میں پاکستانی تاریخ کی سب بڑی بولی دی تھی جس میں اس نے 2 لاکھ 71 ہزار ڈالرز میں پرمٹ حاصل کیا تھا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
صدر مملکت نے سینٹ کا اجلاس 22اپریل کو طلب کرلیا
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینٹ کا اجلاس طلب کرلیا۔سینٹ اجلاس کے بارے میں ایوان صدر سے باضابطہ حکمنامہ جاری کر دیا گیا، جاری اعلامیے کے مطابق سینیٹ کا اجلاس منگل 22 اپریل کو سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہائوس اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔اجلاس میں اہم قومی امور، قانون سازی اور دیگر پارلیمانی کارروائیوں پر بحث متوقع ہے۔
اجلاس طلب