ابوظہبی:ابوظہبی کے زاید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ڈیزرٹ وائپرز نے ابوظبی نائٹ رائیڈرز کو 7 وکٹوں سے ہراکر اپنی مہم کا آغاز کیا۔ ڈین لارنس اور سیم کرن کی نصف سنچریوں کی بدولت وائپرز نے 167 رنز کے ہدف کو آسانی سے حاصل کرلیا ۔ ڈین لارنس نے 39 گیندوں پر 70 رنز بنائے جبکہ سیم کرن 37 گیندوں پر 50 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔اس سے قبل وائپرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ فل سالٹ نے 49 گیندوں پر 71 رنز کی ناقابل شکست نصف سنچری بنا کر اننگز کا آغاز کیا۔ علی شان شرفو نے 46 رنز کی اہم اننگز کھیلی جبکہ آندرے رسل نے 30 رنز کی تیز ترین اننگز کھیل کر کامیابی حاصل کی۔ڈیزرٹ وائپرز نے رنز کے تعاقب کا آغاز اچھا کیا انہوں نے پاور پلے میں 46 رنز بنائے۔ فخر زمان 23 رنز کی اننگز میں تین چوکے اور ایک چھکا لگا کر اچھی فارم میں نظر آئے اور پانچویں اوور میں آندرے رسل نے انہیں آؤٹ کر دیا۔ اس کے فورا بعد ایلکس ہیلز کی 10 رنز کی محتاط اننگز آٹھویں اوور میں سنیل نارائن کے ہاتھوں ختم ہوئی اور وائپرز کا اسکور 56/2 ہوگیا۔شاہد بھٹہ نے 18 ویں اوور میں ڈین لارنس کی وکٹ حاصل کرکے ڑی شراکت کا خاتمہ کیا۔ اس وقت کامیابی کے لئے 16 رنز درکار تھے اور شیرفین ردرفورڈ نے سیم کرن کا ساتھ دیا اور وائپرز نے 18.

4 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔پہلی اننگز میں ابوظبی نائٹ رائیڈرز کا پاور پلے متضاد رہا۔ محمد عامر نے کائل میئرز کو آؤٹ کیا جبکہ جو کلارک کو لوکی فرگوسن نے آؤٹ کیا جس کی بدولت نائٹ رائیڈرز 4.1 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 19 رنز بنا کر مشکل میں پڑ گئی۔اوپنر فل سالٹ نے نائٹ رائیڈرز کو آگے لے جانے کی ذمہ داری اٹھائی اور وہ 71 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ سالٹ نے اپنی 49 گیندوں کی اننگز میں 4 چھکے اور 5 چوکے لگائے۔مائیکل پیپر 11 رنز کی مختصر اننگز کے بعد رن آؤٹ ہوئے اور علی شان شرفو کو موقع فراہم کیا۔ شرفو نے 34 گیندوں پر 46 رنز کی اہم اننگز کھیل کر پوزیشن مستحکم کی ۔ شرفو کے جانے کے بعد آندرے رسل نے صرف 14 گیندوں پر 30 رنز بنا کر اننگز کو سنبھالا دیا ۔ رسل نے رن آؤٹ ہونے سے قبل دو چوکے اور تین چھکے لگائے جس کی بدولت نائٹ رائیڈرز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔میچ کے بہترین کھلاڑی ڈین لارنس نے اپنی اننگز اور آئی ایل ٹی 20 میں اپنے وسیع تجربے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ صورتحال بہت اچھی تھی یہ جانتے ہوئے کہ مجھے خود کو وقت دینا ہوگا۔ ابوظی نائٹ رائیڈرز کے کپتان سنیل نارائن نے کہا کہ ہم نے میچ میں واپسی کے لئے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہمارے پاس ایک مشکل پاور پلے تھا اور ہم یقینی طور پر مزید رنز چاہتے تھے۔ اہم بات یہ تھی کہ پہلے چھ اوورز میں فرق تھا۔

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نائٹ رائیڈرز گیندوں پر اوورز میں وائپرز نے ڈین لارنس رنز کی

پڑھیں:

آئی ایم ایف کی حکومت کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ جاری، 'کرپشن رپورٹ تاخیر سے شائع ہوئی'

اسلام آباد:

عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے حکومت کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ جاری کردی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ توسیعی سہولت پروگرام (سی ایف ایف)کے تحت دوسرے جائزے میں زیادہ تر اہداف پورے کرلیے گئے تاہم گورننس اور کرپشن رپورٹ تاخیر سے شائع ہوئی اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا ٹیکس ہدف بھی پورا نہیں ہوا۔

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری حکومت کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق پاکستان نےقرض پروگرام کے تحت دوسرے جائزے میں زیادہ تر اہداف پورے کر لیے ہیں تاہم گورننس اور کرپشن رپورٹ تاخیر سے شائع ہوئی اور ایف بی آر کا خالص ٹیکس ہدف بھی حاصل ہونے سے رہ گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 13 میں سے 8 اسٹرکچرل اصلاحات مکمل ہوئیں، زرعی آمدن پر ٹیکس اور بجٹ اصلاحات کامیابی سے لاگو کیا گیا، سرکاری افسران کے اثاثہ جات ظاہر کرنے کے قانون میں ترمیم کی گئی ہے، بجلی کے شعبے میں ادائیگیوں کا ہدف پورا کیا گیا۔

آئی ایم ایف نے بتایا کہ خصوصی اقتصادی زونز ختم کرنے کا منصوبہ بعد میں مکمل ہوا، چند ریاستی اداروں کے قوانین میں ترمیم مؤخر کی گئی، چینی کی درآمد پر استثنیٰ کی وجہ سے ایک شرط پوری نہ ہو سکی، کھاد اور کیڑے مار ادویات پر ایکسائز ڈیوٹی کا ہدف پورا نہیں ہوا، 7 میں سے 6 دیگر اہم اہداف مکمل حاصل کیے گئے۔

حکومتی کارکردگی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بی آئی ایس پی کا ایک ہدف معمولی فرق سے رہ گیا، بی آئی ایس پی کے بنیادی پروگراموں پر زیادہ فنڈز خرچ ہوئے، اسٹیٹ بینک کے ذخائر اور ٹیکس ریٹرنز کے ہدف پورے ہوئے، اسٹیٹ بینک کے ڈومیسٹک اثاثوں کا ہدف بھی مکمل ہوا اور حکومتی پرائمری خسارہ مقررہ حد میں رہا۔

آئی ایم ایف کے مطابق حکومتی ضمانتیں آئی ایم ایف حد کے اندر رہیں، حکومت نے بعض رہ جانے والے اہداف پر چھوٹ مانگی ہے، صحت اور تعلیم کے اخراجات کا ہدف پورا نہیں ہو سکا۔

رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان کی معاشی کارکردگی میں بہتری آئی ہے، مشکل حالات اور سیلاب کے باوجود معیشت مستحکم ہوئی، مالی کارکردگی مضبوط، پرائمری سرپلس 1.3 فیصد رہا، پرائمری سرپلس آئی ایم ایف ہدف کے مطابق حاصل کیا گیا جبکہ سیلاب کے بعد خوراک کی قیمتوں سے مہنگائی میں اضافہ ہوا۔

آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق مہنگائی کا دباؤ عارضی ہے، زرمبادلہ کے ذخائر 14.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، ایک سال میں ذخائر 9.4 ارب سے بڑھ کر 14.5 ارب ڈالر ہوگئے ہیں اور آئندہ برسوں میں ذخائر مزید بڑھنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

اسی طرح پاکستان نے 14 سال بعد پہلا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس حاصل کیا، مضبوط پالیسیوں نے پاکستان کو حالیہ جھٹکوں سے نکالنے میں مدد دی اور رواں سال معاشی ترقی توقع سے بہتر رہی، حالیہ سیلاب نے اگلے سال کی معاشی رفتار کو کچھ کم کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زرمبادلہ کے ذخائر میں مسلسل بہتری جاری ہے، سیلاب کے باوجود مہنگائی قابو میں رہی، ای ایف ایف پروگرام درست سمت میں جاری ہے، آر ایس ایف پروگرام بھی مقررہ راستے پر ہے، پہلے ریویو کے اہداف پورے ہوئے اور پاکستان کو دونوں پروگرامز کی مد میں 1.2 ارب ڈالر کی قسط جاری کر دی گئی۔

بتایا گیا کہ سیلاب کے بعد اصلاحات اور پالیسی تسلسل کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے، مالی سال26-2025 کا پرائمری سرپلس ہدف قابل حصول قرار دیا گیا ہے اور محصولات بڑھانے اور قرض کم کرنے کی اصلاحات جاری ہیں۔

آئی ایم ایف نے مہنگائی کنٹرول میں رکھنےکے لیے سخت مانیٹری پالیسی برقرار رکھنے پر زور دیا ہے، شاکس جذب کرنے کے لیے ایکسچینج ریٹ میں لچک بھی ضروری قرار دی گئی ہے، توانائی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ سے پاور سیکٹر کی بہتری میں پیش رفت ہوئی ہے تاہم پاورسیکٹر کو مستحکم کرنے کے لیےمزید اصلاحات کی ضرورت ہے۔

آئی ایم ایف کی رپورٹ میں سرکاری اداروں میں گورننس اور سرمایہ کاری ماحول کی بہتری بھی اہم قرار دے دی گئی ہے، تجارتی اور سرمایہ کاری اصلاحات پائیدار ترقی کے لیے ضروری ہیں اور آر ایس ایف اصلاحات سے سیلابی خطرات اور پانی کے انتظام میں بہتری آئے گی۔

متعلقہ مضامین

  • انڈر 19 ایشیاکپ: پاکستان کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ
  • شایان جہانگیر کی 99 رنز کی شاندار اننگز، دبئی کیپیٹلز کی نائٹ رائیڈرز کے خلاف سنسنی خیز فتح
  • آئی ایل ٹی 20:ڈیزرٹ وائپرز نے گلف جائنٹس کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
  • دھرندر‘ کی کامیابی کا طوفان، تنقید کے باوجود شاندار بزنس’
  • پاکستان ویمنز انڈر 19 نے بنگلہ دیش کے خلاف سیریز جیت لی، فیصلہ کن میچ میں 6 وکٹوں سے کامیابی
  • ای چالان اور ٹریکرز کے باوجود حادثات ؛ہیوی ٹریفک کی بدولت چند گھنٹوں میں 4 افراد جان سے گئے
  • ڈی کاک کی جارحانہ بیٹنگ سے ارشدیپ گھبراگئے، وائیڈ گیندوں کی لائن لگادی
  • آئی ایل ٹی 20: ایم آئی ایمریٹس نے نائٹ رائیڈرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی
  • نیشنل گیمز،ایچ ای سی نے ایک سلور اور 5 برائونز میڈلز اپنے نام کر لئے
  • آئی ایم ایف کی حکومت کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ جاری، 'کرپشن رپورٹ تاخیر سے شائع ہوئی'