سپارکو کا مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او ون 17 جنوری کو لانچ کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
سپارکو نے مقامی الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او ون 17 جنوری کو لانچ کرنے کا اعلان کردیا۔
ترجمان سپارکو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان کا مقامی ای او ون سیٹلائٹ خلائی اختراع میں ایک اہم قدم ہے۔
انہوں نے کہا کہ قومی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے سیٹلائٹ لانچ کے لیے تیار ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ای او ون ڈیزاسٹر ریسپانس اور زراعت میں مدد کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
ترجمان سپارکو کے مطابق ای او ون کو شہری منصوبہ بندی میں مدد کے لیے بھی ڈیزائن کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ای او ون خوراک کی حفاظت اور پانی کے انتظام میں معاونت میں مدد دے گا۔ ای او ون سیٹلائٹ ملک بھر میں قدرتی وسائل کی نگرانی میں اضافہ کرے گا۔
ترجمان نے کہا کہ یہ مشن پاکستان کے خلائی پروگرام اور ٹیکنالوجیکل ایج کو مضبوط کرے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نے کہا کہ
پڑھیں:
راشد لطیف کا پاکستان کرکٹ میں میچ فکسنگ کے کرداروں کو بے نقاب کرنے کا اعلان
کراچی:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور معروف وکٹ کیپر راشد لطیف نے میچ فکسنگ سے متعلق سنسنی خیز انکشافات کرنے کا اعلان کر دیا۔
نجی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی سوانح عمری پر کام کر رہے ہیں، جس میں 90 کی دہائی کے دوران کرکٹ میں ہونے والی میچ فکسنگ کے واقعات کو بے نقاب کیا جائے گا۔
راشد لطیف کا کہنا تھا کہ کتاب میں وہ یہ بتائیں گے کہ فکسنگ کس طرح کی جاتی تھی، کون کون اس میں ملوث تھا، اور کرکٹ کے پس پردہ کیا کچھ چل رہا تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ انکشاف بھی کریں گے کہ وہ سابق کپتان کون تھا جس نے صدارتی معافی کے لیے درخواست جمع کرائی تھی۔
2004 میں ریٹائرمنٹ کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب راشد لطیف نے اپنی سوانح عمری کے اجرا کا اعلان کیا ہے۔
راشد لطیف کو پاکستان کرکٹ کی تاریخ کے بہترین وکٹ کیپرز میں شمار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے سب سے پہلے 1994 میں میچ فکسنگ کے خلاف آواز بلند کی تھی، جب انہوں نے اور باسط علی نے جنوبی افریقا کے دورے کے دوران ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا تھا۔
دونوں کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ وہ ڈریسنگ روم کے خراب ماحول میں مزید کرکٹ نہیں کھیل سکتے۔