بیجنگ :  چینی صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی  ہال میں گریناڈا  کے وزیر اعظم ڈیکون مچل سے ملاقات کی جو چین کے سرکاری دورے پر ہیں۔پیر کے روز شی جن پھنگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین اور گریناڈا کے تعلقات میں مسلسل ترقی ہوئی ہے، باہمی  باہمی اعتماد کو مسلسل مستحکم کیا گیا ہے اور مختلف شعبوں میں عملی تعاون کے وافر ثمرات برآمد ہوئے ہیں۔ چین گریناڈا کی حمایت کرتا ہے کہ وہ اپنے قومی حالات کے مطابق  ترقی کے راستے کی  آزادانہ طور پر  تلاش کرے اور  موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے  اور  انسداد آفات  کی صلاحیت کو بہتر بنائے۔ چین موسمیاتی تبدیلیوں پر چھوٹے جزیروں کے ممالک کے خدشات اور مطالبات کو اہمیت دینےکے معاملے میں  بین الاقوامی برادری کی حوصلہ افزائی جاری رکھنے کے لیے تیار ہے۔شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین نے ہمیشہ کیریبین ممالک کے ساتھ  اپنے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دی ہے اور چین  اس خطے کے ممالک کی اقتصادی اور سماجی ترقی کے لیے اپنی صلاحیت کے مطابق مدد فراہم کرنے اور دونوں فریقوں کے درمیان جامع تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے لیے تیار ہے۔مچل نے کہا کہ گریناڈا ایک   چین  کے اصول پر مضبوطی سے کاربند ہے اور چین کی اقتدار اعلی اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے۔ چین گلوبل ساؤتھ  کے  رہنما کے طور پر بین الاقوامی معاملات میں اہم سے  اہم تر کردار ادا کر رہا ہے۔ گریناڈا گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشیٹو اور گلوبل اور سولائزیشن انیشیٹو    کو ثابت قدمی کےساتھ  نافذ کرنے اور  عالمی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے تیار ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: کے لیے

پڑھیں:

نواز شریف نے لندن میں قیام بڑھا دیا۔

قائد مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں قیام بڑھا دیا۔ توسیع کا فیصلہ ناسازی صحت کی وجہ سے کیا ٓ، مسلم لیگ ن کے قائد کا مسلسل میڈیکل چیک اپ جاری ہے۔ سابق وزیراعظم اور صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے جس کے باعث انہوں نے لندن میں قیام بڑھا دیا ہے۔ صدر ن لیگ نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ بیلاروس گئے تھے جہاں سے نواز شریف لندن پہنچے تھے۔ ذرائع کے مطابق وہ 2 ہفتے کے دورے پر لندن آئے تھے۔ نواز شریف نے اپنی واپسی کی ٹکٹ بھی ری شیڈول کروا لی ہے۔ مسلسل میڈیکل چیک اپس کی وجہ سے نواز شریف کا قیام بڑھایا گیا ہے۔ ن لیگ کی برطانیہ قیادت نواز شریف کے اعزاز میں ورکرز کنونشن کی بھی خواہاں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے “گلوبل چائنیز کمیونیکیشن پارٹنرشپ”میکانزم کا قیام
  • پاکستان کے ساتھ تعلقات مضبوط بنیادوں رایات، پر قائم ہیں چینی سفیر
  • نواز شریف نے لندن میں قیام بڑھا دیا۔
  • سی پیک نے پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے، قیصر احمد شیخ
  • چینی صدر کا 10 سال قبل دورہ پاکستان دوستانہ تعلقات میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ
  • اسحاق ڈار اور امارات کے نائب وزیراعظم کی ملاقات، باہمی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور
  • پاکستان روانڈا کی ترقی کرتی معشیت میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار
  • برکس میکانزم گلوبل ساؤتھ میں اتحاد کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم بن چکا ہے ، رپورٹ
  • پاکستان کے ساتھ گلوبل سیکیورٹی تعاون کو فروغ دیں گے، چین
  • کار مسلسل