Nawaiwaqt:
2025-04-22@14:30:43 GMT

جج صاحب کو فیصلہ سنانے میں کافی مشکل پیش آ رہی ہے: علیمہ خان

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT

جج صاحب کو فیصلہ سنانے میں کافی مشکل پیش آ رہی ہے: علیمہ خان

 بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ جج صاحب یہ کہہ کر گئے ہیں کہ ملزمان کی غیر موجودگی کی وجہ سے سزا موخر ہوئی ہے۔ بانی پی ٹی آئی سزا کے موخر ہونے پر بالکل خوش نہیں ہوں گے۔ وہ چاہتے ہیں کہ اس کیس کا فیصلہ جلدی ہو تاکہ ساری دنیا کو اس کا پتہ چلے،  سترہ تاریخ کا انتظار کر لیتے ہیں کہ یہ کیا ہمت کرتے ہیں اور فیصلہ سناتے ہیں ۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ ہماری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوئی جو وقت ہمیں دیا گیا تھا ہم وقت پر پہنچ گئے تھے، تعجب ہوا کہ ہم وقت پر پہنچے کیونکہ بانی پی ٹی آئی کو سزا سنائی جانی تھی۔انہوںنے کہا کہ اس صورتحال میں بانی پی ٹی آئی بالکل بھی خوش نہیں ہوں گے۔ وہ چاہتے ہیں کہ فیصلہ آئے تاکہ پوری دنیا کو پتہ چلے القادر یونیورسٹی کیا ہے، ان کا خواب تھا کہ سیرت النبی ۖ کے بارے میں سٹوڈنٹس کو پڑھایا جائے۔علیمہ خان نے کہا کہ جج صاحب کو فیصلہ سنانے میں کافی مشکل پیش آ رہی ہے، حکومت بہت زیادہ پریشر میں ہے۔ پوری دنیام پورا پاکستان جانتا ہے کہ کس قسم کی سزا سنائی جائے گی۔ ڈیل کا لفظ سن سن کر ہم تھک گئے ہیں۔ بانی  پی ٹی آئی نے بس نیوٹرل ایمپائر لگانے کی بات کی تھی، مذاکراتی کمیٹی ممبران نے بتایا ہے کہ ابھی تک حکومت کا کوئی مطالبہ سامنے نہیں آیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

کبھی نہیں کہا میرے خلاف مہم کے پیچھے علیمہ خان ہیں، شیر افضل مروت

رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ کبھی نہیں کہا میرے خلاف مہم کے پیچھے علیمہ خان ہیں، میں نے کہا تھا پی ٹی آئی سوشل میڈیا میرے خلاف مہم چلا رہا ہے۔

 جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ میں نے گلہ کیا تھا کہ معاملات علیمہ خانم کے سامنے ہیں تو کیوں نہیں روکتیں، مجھے پارٹی سے نکال دیا لیکن ٹرولنگ جاری رہی۔

علیمہ خانم اور بشریٰ بی بی پر شیر افضل مروت کی تنقید ناجائز ہے، عمر ایوب

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ جیل حکام کہتے ہیں کہ وہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ کا حکم نہیں مانتے۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے میرے خلاف فیصلہ کروانے والے سلمان اکرم راجہ تھے، میرا شکوہ بنتا ہے پارٹی سے نکالتے وقت مجھے سنا نہیں گیا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہی پارٹی کو بچا سکتے ہیں، ان کی بات کوئی ٹال نہیں سکتا، پی ٹی ائی میں جو رہنما کچھ کرتا ہے اس کی بینڈ بجائی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • اڈیالہ جیل کے قریب تعینات پولیس اہلکار کی علیمہ خان سے عمران خان کے حق میں گفتگو
  • بانی پی ٹی آئی کی 2 بہنوں کو ملاقات کی اجازت مل گئی
  • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا دن،علیمہ خان کے علاوہ 2بہنوں کو اجازت مل گئی 
  • پاکستانی فلمی صنعت کی بحالی کے لیے صرف فلم سٹی کافی نہیں
  • کبھی نہیں کہا میرے خلاف مہم کے پیچھے علیمہ خان ہیں، شیر افضل مروت
  • علیمہ خان کو سیاست میں گھسیٹنا ناجائز ہے، عمر ایوب
  • میرا ہدف پاکستان کے لیے دوبارہ اور طویل مدت کے لیے کھیلنا ہے: صاحبزادہ فرحان
  • پارٹی کا سوشل میڈیا علیمہ خان کنٹرول کرتی ہیں،حیدر مہدی،عادل راجا انہی کی ایما پر پراپیگنڈا کرتے ہیں‘ شیر افضل مروت
  • ہمارے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، شیخ وقاص اکرم
  • کوئی کتنا ہی ناراض ہو انصاف دباؤ کے بغیر ہونا چاہیے، آغا رفیق