وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا سینئر صحافی جاوید شہزاد کے انتقال پر اظہار تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ سینئر صحافی جاوید شہزاد کے انتقال پر ان کے گھر پہنچے اور اہل خانہ سے تعزیت کی۔ وزیر اطلاعات نے جاوید شہزاد کے بھائی سینئر صحافی خرم شہزاد سمیت دیگر اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
عطاءاللہ تارڑ نے کہا کہ جاوید شہزاد ایک محنتی اور قابل صحافی تھے جنہوں نے اپنی زندگی صحافت کے لیے وقف کر دی۔ ان کے انتقال سے صحافتی دنیا میں ایک ایسا خلا پیدا ہوا ہے جو کبھی پُر نہیں ہو سکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اور حکومت ان کے بچوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی بلکہ ان کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا۔
وفاقی وزیر نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کے میڈیا کوآرڈینیٹر بدر شہباز وڑائچ بھی موجود تھے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جاوید شہزاد
پڑھیں:
صدر، وزیر اعظم کا پوپ کے انتقال پر اظہار افسوس
صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے پوپ فرانسس کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے آنجہانی پوپ کی بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔
صدر زرداری نے کہا کہ پوپ فرانسس امن اور انصاف کی ایک توانا آواز تھے۔
کیتھولک مسیحی برادری کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس خورجے ماریو برگولیو 88 سال کی عمر میں چل بسے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پوپ فرانسس کا طرزِ عمل تمام مذاہب کے پیروکاروں کے لیے مشعلِ راہ رہا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پوپ فرانسس کے انتقال سے دنیا ایک مخلص اور امن کے داعی سے محروم ہوگئی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا پوپ کے انتقال پر کرسچن کمیونٹی سے اظہار ہمدردی و تعزیت، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بھی دنیا بھر کے مسیحیوں سے اظہار تعزیت کیا۔