پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو ایک بار پھر شو کاز نوٹس جاری کردیا گیا۔
پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی رہنما شیر افضل مروت کو پارٹی پالیسی کے خلاف بیان بازی کی وجہ سے ایک بار پھر شو کاز (اظہارِ وجوہ) نوٹس جاری جاری کردیا ہے۔
تحریک انصاف رہنما شیر افضل مروت کو جاری نوٹس میں کہا گیا کہ آپ بغیر سوچے سمجھے بولتے ہیں جس کا نتیجہ پارٹی کو بھگتنا پڑتا ہے، آپ کے بیانات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی کو اگاہ کیا گیا تھا،آپ نے پہلے بھی پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے۔
شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ عمران خان کی ہدایت کے بعد پارٹی کی جانب سے رویہ بہتر کرنے سے متعلق شو کاز نوٹس جاری کیا گیا،اس سب کے دوران آپ میڈیا پر یا کسی ٹاک شو پر نہیں بیٹھیں گے،آپ اب 7 دن کے اندر اپنا جواب جمع کروائیں۔
دوسری جانب سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے میڈیا کے دوستوں سے گزارش کی کہ وہ کسی بھی پروگرام میں شامل ہونے پر اصرار نہ کریں۔
یاد رہے مئی 2024 میں بھی شیر افضل مروت کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رہنما شیر افضل مروت شیر افضل مروت کو نوٹس جاری پی ٹی آئی
پڑھیں:
علیمہ خانم اور بشریٰ بی بی پر شیر افضل مروت کی تنقید ناجائز ہے، عمر ایوب
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ علیمہ خانم اور بشریٰ بی بی کا پارٹی کے سیاسی امور سے کوئی تعلق نہیں ہے، دونوں گھریلو خواتین پر شیرافضل مروت کی تنقید ناجائز ہے ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کسی ڈیل یا ڈھیل پر تیار نہیں ہیں، پاکستان ہارڈ اسٹیٹ نہیں ہو سکتا کیونکہ یہاں جنگل کا قانون ہے۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ جیل حکام کہتے ہیں کہ وہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ کا حکم نہیں مانتے۔