نیویارک (نیوزڈیسک)لاس اینجلس کی آگ نے نامور اداکار کی زندگی کو بھی نگل لیا 32 سالہ امریکی اداکار کی موت کی تصدیق ان کی والدہ نے ایک دلسوز پیغام کے ساتھ کی ہے۔لاس اینجلس میں لگنے والی آگ پر 6 روز بعد بھی قابو نہیں پایا گیا ہے۔ جانی اور مالی نقصان مسلسل بڑھتا جا رہا ہے اور تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ایک نامور اداکار بھی اس ہولناک آگ کے نتیجے میں اپنی جان گنوا بیٹھا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والا 32 سالہ روری سائکس ’’سیلیبریٹی سٹی‘‘ میں لگنے والی آگ کے بعد اپنے گھر میں دم گھٹنے سے ہلاک ہوئے۔ اداکار کی والدہ نے نوجوان بیٹے کے موت کی تصدیق کرتے ہوئے اس کی زندگی کے آخری لمحات کی اذیت ناک داستان بیان کی ہے۔

روری سائکس جو 1990 کی دہائی میں برطانوی پروگرام ’’کڈی کیپرز‘‘ کی وجہ سے بچپن میں ہی میں شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے تھے۔ وہ دماغی فالج کا شکار ہونے کے بعد اپنی والدہ کے ساتھ گھر میں زندگی گزار رہے تھے۔

اداکار کی والدہ شیلی سائکس نے سوشل میڈیا پر بیٹے کی موت کی روح فرسا خبر کا اعلان کرتے ہوئے لکھا کہ یہ انتہائی دکھ کے ساتھ ہے کہ مجھے مالبو کی آگ میں اپنے خوبصورت بیٹے روری سائکس کی موت کا اعلان کرنا پڑ رہا ہے اور میرا دل بالکل ٹوٹ گیا ہے۔

شیلی نے اپنے بیٹے کے زندگی کے آخری دردناک لمحات سے صارفین کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا بیٹا روری اس وقت اپنے کیبن میں مر گیا جب اس کے کیبن کی چھت پر لگی آگ کو نہیں بجھایا جا سکا، کیونکہ پانی کاٹ دیا گیا تھا۔ وہ اپنے بیٹے کو جلتے ہوئے گھر سے باہر نہیں نکال سکیں کیونکہ وہ بیماری کے باعث چل نہیں سکتا تھا۔

شیلی نے روتے ہوئے اپنے بیٹے کی زندگی کے آخری خوفناک لمحات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ جب آگ بجھانے میں ناکامی ہوئی تو اس نے مجھ سے کہا کہ ماں مجھے چھوڑ دو، لیکن ایک ماں اپنے بچے کو موت کے منہ میں کیسے چھوڑ سکتی ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ 911 پر مدد کے لیے کال کرنے میں ناکام ہونے کے بعد وہ مقامی فائر اسٹیشن پر پہنچی لیکن جب میں مدد کے لیے واپس آئی تب تک بہت دیر ہو چکی تھی اور روری کی موت کاربن مونو آکسائیڈ کے زہر سے ہو چکی تھی۔

واضح رہے کہ لاس اینجلس میں لگی بے قابو آگ ہزاروں ایکڑ رقبے کو نگل چکی ہے۔ 12 ہزار سے زائد گھر خاکستر ہوگئے ہیں جن میں مشہور ہالی ووڈ اداکاروں اور ارب پتی شخصیات کے گھر بھی شامل ہیں جب کہ ہلاکتیں بڑھ کر 24 سے زائد ہو گئی ہیں۔
دبئی میں مقیم نیلم منیر کے شوہر پاکستانی نکلے، پہلی ملاقات کہاں ہوئی؟ دیور نے بتا دیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: لاس اینجلس اداکار کی کرتے ہوئے کی موت

پڑھیں:

ہالی ووڈ کا مشہور ولن پیٹر گرین گھر میں مردہ پائے گئے، فلم ’دی ماسک‘ سے عالمی شہرت حاصل کی

ہالی ووڈ ایک اور افسوسناک خبر سے سوگوار ہو گیا۔ فلم دی ماسک میں یادگار ولن اور پلپ فکشن جیسے شہرۂ آفاق منصوبوں کا حصہ رہنے والے معروف اداکار پیٹر گرین 60 برس کی عمر میں اپنے گھر میں مردہ پائے گئے۔
اداکار کے طویل عرصے سے منیجر گریگ ایڈورڈز نے نہایت رنجیدہ انداز میں ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فلمی دنیا نے ایک منفرد، بے باک اور غیر روایتی اداکار کھو دیا ہے۔
پولیس کے مطابق پیٹر گرین کو کلنٹن اسٹریٹ پر واقع ان کے اپارٹمنٹ میں زمین پر گرا ہوا پایا گیا۔ موقع پر پہنچنے والی طبی ٹیم نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں کسی قسم کی مشتبہ سرگرمی کے شواہد نہیں ملے، تاہم موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی سامنے آئے گی۔
پیٹر گرین نے 1990 کی دہائی میں ہالی ووڈ میں اپنی ایک الگ پہچان بنائی۔ وہ ایسے منفی کرداروں کے لیے مشہور ہوئے جو ناظرین کے ذہنوں پر گہرا اثر چھوڑ جاتے تھے۔ فلم دی ماسک میں ان کا بے رحم گینگسٹر ڈوریان ٹائریل آج بھی شائقین کو یاد ہے، جبکہ پلپ فکشن میں ان کا مختصر مگر طاقتور کردار فلمی تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔
انہوں نے دی یوزول سسپیکٹس، ٹریننگ ڈے، بلو اسٹرییک، لاز آف گریویٹی سمیت درجنوں فلموں میں اداکاری کی اور تقریباً 95 فلمی و ٹی وی منصوبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔
دل کو چھو لینے والا پہلو یہ ہے کہ اسکرین پر خوف اور طاقت کی علامت بننے والا یہ اداکار حقیقی زندگی میں نہایت خاموش اور تنہا طبیعت کا مالک تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹر گرین گزشتہ برسوں میں فلمی دنیا کی چکاچوند سے دور ایک سادہ اور تنہائی بھری زندگی گزار رہے تھے۔
ہالی ووڈ میں ان کی کمی دیر تک محسوس کی جاتی رہے گی۔

 

متعلقہ مضامین

  • حادثات کم نہ ہوئے، نابالغ ڈرائیور شہریوں کی زندگی سے کھیلنے لگے
  • ہالی ووڈ کا مشہور ولن پیٹر گرین گھر میں مردہ پائے گئے، فلم ’دی ماسک‘ سے عالمی شہرت حاصل کی
  • بھارت،بیٹے نے اسرائیل جانے کے لیے باپ کو قتل کردیا
  • عرب کپ، فلسطین کوارٹر فائنل میں جگہ نہ بناسکا، سعودی عرب نے آخری لمحات میں کامیابی حاصل کرلی
  • پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کو مسلسل دوسری شکست کا سامنا
  • کاغان میں خوفناک آتشزدگی‘ پوری  بستی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل
  • میرے بیان پر کچھ لوگوں نے تیلی دکھا کر آگ بھڑکائی، ندا یاسر
  • قوم برسوں فیض حمید صاحب اور جنرل باجوہ کے بوئے ہوئے بیجوں کی فصل کاٹے گی: وزیر دفاع
  • فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا پر تجزیہ کاروں کا کیا کہنا ہے؟
  • ٹیکن چیمپئن ارسلان ایش کے ہاں بیٹے کی پیدائش، تصویر و نام بھی بتا دیا