پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شیر افضل مروت کو متنازع اور پارٹی پالیسی کیخلاف بیان دینے پر ایک بار پھر شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا، تحریک انصاف کی قیادت نے پارٹی پالیسی کے خلاف بیان دینے پر سات روز کے اندر جواب طلب کر لیا جبکہ پی ٹی آئی رہنماء شیر افضل مروت کوشوکاز نوٹس کاجواب دینے تک میڈیا اور عوام میں پارٹی نمائندگی کرنے اور بیانات دینے سے بھی روک دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شیر افضل مروت کو جاری کئے گئے شوکازنوٹس میں کہا گیا ہے کہ وہ شوکاز نوٹس کی مدت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مزید کوئی تنازع یا مسئلہ پیدا نہیں کریں۔شوکاز نوٹس میں شیر افضل مروت کویہ بھی کہاگیا ہے کہ آپ نے پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل کیخلاف توہین آمیز ریمارکس دئیے یہ معاملہ بانی عمران خان کے نوٹس میں لایا گیا اور ان ہی کی ہدایت پر شوکاز جاری کیا جا رہا ہےآپ 7 دنوں کے اندر اپنی پوزیشن کی وضاحت کریں۔پارٹی کے کسی رکن کو منفی اور تضحیک آمیز تبصرہ نہیں کرنا چاہیے۔شوکاز نوٹس میںمزید کہا گیا ہے کہ شیر افضل مروت بطور رکن قومی اسمبلی پارٹی پالیسی سے آگاہ ہیں جب کہ حکومت سے مذاکرات پر بھی پارٹی کی پالیسی واضح ہے تاہم میڈیا پر چلنے والے متنازع بیانات سے پارٹی کے موقف کو نقصان پہنچ رہا ہے۔خیال رہے کہ چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشیر افضل مروت اور پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا تھا ۔شیر افضل مروت نے سلمان اکرم راجہ کے پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل انتخاب پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا تھاکہ سلمان اکرم راجہ پارٹی آئین کے مطابق سیکرٹری جنرل بن ہی نہیں سکتے، ہم اگر پارٹی آئین کو پامال کریں گے تو پاکستان کے آئین کی بات کس طرح کریں گے۔ اس کے جواب میں پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم کا کہنا تھا کہ شیرافضل مروت روز ایک ایسا بیان دیتے ہیں جس کا پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہوتا تھا۔ شیر افضل مروت کو پارٹی پالیسی کا ادراک نہیں ہوتا۔ انہیں ٹی وی چینل والے بلا لیتے ہیں تو انہوں نے کچھ نہ کچھ کہنا ہوتا ہے اور وہ کہہ دیتے تھے۔پی ٹی آئی کے دونوں رہنماﺅں کیخلاف لفظی جنگ چھڑ گئی تھی۔ شیر افضل مروت نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا تھاکہ سلمان اکرم راجہ ایک سال پہلے پارٹی میں آیا اور اب مجھے سمجھا رہا تھا۔ عمر ایوب خان کے استعفے کے بعد اب ایڈیشنل سیکرٹری جنرل فردوس شمیم نقوی پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل تھے۔انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ سلمان اکرم راجہ 15 دن لاہور میں رہتے تھے۔ ایک دن اسلام آباد آ جاتا تھے۔ صبح بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے اس بارے میں انہیں بتاوں گا۔ پارٹی کے ہر نوٹیفکیشن پر دستخط بھی فردوس شمیم نقوی کے ہوتے ہیں، پارٹی امور کا سلمان اکرم راجہ کو کیا ادراک ہوگا۔بہت کوشش کی کہ وہ خاموش ہوجائیں،مگر وہ مسلسل میرے خلاف بول رہا تھا۔ سلمان اکرم راجا مجھے معطل کرہی نہیں سکتے تھے۔اس کے جواب میں پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ شیر افضل مروت کی بات کو پارٹی کی بات نہیں سمجھتا تھا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: شیر افضل مروت کو کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ تحریک انصاف پی ٹی آئی کے شوکاز نوٹس پارٹی کے نوٹس میں کہ شیر گیا ہے

پڑھیں:

ہمارے خلاف منصوبے بنتے ہیں مگر ہم کہتے ہیں آؤ ہم سے بات کرو، سلمان اکرم راجہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا کا کہنا ہے کہ ملک میں آئین اور قانون نہیں، چادر چار دیواری محفوظ نہیں،  ہمارے خلاف منصوبے بنتے ہیں مگر ہم کہتے ہیں آؤ ہم سے بات کرو۔

اسلام آباد میں مجلس وحدت المسلمین کے زیر اہتمام استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آئین ایک میثاق ہے جسے بار بار توڑا گیا اور ایک بار تو ملک ہی ٹوٹ گیا، آج ہم سب نشانے پر ہیں، ہمارے خلاف منصوبے بنتے ہیں۔

سلمان اکرام راجا کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی قومی اسمبلی میں 16 نشستیں ہیں، وزیراعظم کے انتخاب میں ان کی نمائندگی ہی نہیں، ہمیں جھوٹا بیانیہ دیا جاتا ہے کہ معیشت بہتر ہو رہی ہے، معیشیت کی بہتری اور شخصی آزادیوں کو ناپنے کا کوئی پیمانہ نہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہمیں بھاشن دیا جاتا ہے کہ بھول جاؤ انتخابات اور آئین، زمین سے سونا نکال کر معیشت بہتر کریں گے، یہ جھوٹ ہے کہ اس دولت سے بلوچستان کی ماں یا بہن امیر ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • کبھی نہیں کہا میرے خلاف مہم کے پیچھے علیمہ خان ہیں، شیر افضل مروت
  • بنگلہ دیش کا انٹرپول سے حسینہ واجد سمیت 12افراد کیخلاف ریڈ نوٹس جاری کرنے کا مطالبہ
  • ہمارے خلاف منصوبے بنتے ہیں مگر ہم کہتے ہیں آؤ ہم سے بات کرو، سلمان اکرم راجہ
  • ہمیں معیشت کی بہتری کا جھوٹا بیانیہ دیا گیا، سلمان اکرم راجہ
  • بابر سلیم سواتی کیخلاف کرپشن کی تحقیقاتی رپورٹ سلمان اکرم راجا کو ارسال، پی ٹی آئی کا اعتراض
  • پارٹی کا سوشل میڈیا علیمہ خان کنٹرول کرتی ہیں،حیدر مہدی،عادل راجا انہی کی ایما پر پراپیگنڈا کرتے ہیں‘ شیر افضل مروت
  • ’لگتا ہے ان کا ذہنی توازن درست نہیں‘ شہباز گل کا شیرافضل مروت کے بیان پر ردعمل
  • بانی پی ٹی آئی 45 دن میں رہا ہوسکتے ہیں، شیر افضل مروت کا دعوٰی
  • شیر افضل مروت 2سال پہلے کہاں تھا اور کون تھا؟
  • شیر افضل مروت 2 سال پہلے کہاں تھا اور کون تھا؟