پی ایس ایل ٹین،ڈرافٹنگ تقریب آج ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ سیزن ٹین کیلئےڈرافٹنگ کی تقریب آج منعقد ہوگی ۔حضوری باغ میں منعقد ہونے والی تقریب میں فرنچائزرز اپنے سکواڈ کو حتمی شکل دیں گے ،شاہی قلعہ حضوری باغ میں منعقد ہونے والی تقریب کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ پی ایس ایل سیزن 10 میں تمام ٹیمیں اپنے سکواڈ کو مکمل کرنے کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی، یہ ڈرافٹ پی ایس ایل کے مداحوں کے لیے انتہائی دلچسپی کا باعث ہوگا، جہاں بڑے فیصلے متوقع ہیں۔پی ایس ایل کا یہ سیزن شائقین کرکٹ کے لیے ایک بار پھر جوش و جذبے سے بھرپور ہوگا، اور تمام نظریں اس بات پر مرکوز ہیں کہ کون سے کھلاڑی کس ٹیم میں شامل ہوں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پی ایس ایل
پڑھیں:
مولانا فضل الرحمٰن اور امیر جماعت اسلامی کے درمیان ملاقات آج ہوگی
لاہور:جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے آج ملاقات کریں گے۔
ترجمان جماعت اسلامی کے مطابق مولانا فضل الرحمن آج سہ پہر 3 بجے منصورہ آئیں گے، ملاقات کے بعد حافظ نعیم الرحمٰن اور مولانا فضل الرحمٰن میڈیا سے گفتگو کریں گے۔
ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال اورغزہ کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں دونوں پارٹیوں نے فلسطینیوں سے یکجہتی کے لیے کراچی میں الگ الگ غزہ مارچ منعقد کیا تھا۔