اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شیر افضل مروت کو تیسری بار شوکاز نوٹس جاری کر دیا. ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے شیر افضل مروت کو غیر ذمہ دارانہ بیانات دینے پر تیسری بار شوکاز نوٹس جاری کیا۔ شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ شیر افضل مروت کے بیانات پارٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچارہے ہیں‌

نوٹس میں کہا گیا کہ بانی تحریک انصاف کے واضح احکامات ہیں کہ غیر ذمہ دارانہ بیانات نہ دیے جائیں، آپ کے کردار سے پارٹی اور ارکان کو ہزیمت اٹھانا پڑی۔

شوکاز نوٹس میں شیر افضل مروت سے 3 روز میں وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا گیا کہ کیوں نہ آپ کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائے۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں لگی آگ پر 6 روز بعد بھی قابو نہ پایا جا سکا۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: شیر افضل مروت

پڑھیں:

علیمہ خانم اور بشریٰ بی بی پر شیر افضل مروت کی تنقید ناجائز ہے، عمر ایوب


قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ علیمہ خانم اور بشریٰ بی بی کا پارٹی کے سیاسی امور سے کوئی تعلق نہیں ہے، دونوں گھریلو خواتین پر شیرافضل مروت کی تنقید ناجائز ہے ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کسی ڈیل یا ڈھیل پر تیار نہیں ہیں، پاکستان ہارڈ اسٹیٹ نہیں ہو سکتا کیونکہ یہاں جنگل کا قانون ہے۔

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ جیل حکام کہتے ہیں کہ وہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ کا حکم نہیں مانتے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں نئی تنظیم سازی کیلئے گائیڈ لائنز جاری
  • کبھی نہیں کہا میرے خلاف مہم کے پیچھے علیمہ خان ہیں، شیر افضل مروت
  • علیمہ خانم اور بشریٰ بی بی پر شیر افضل مروت کی تنقید ناجائز ہے، عمر ایوب
  • ویزر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کراچی میں جی بی کے باشندوں کے ساتھ ناخوشگوار واقعے کا نوٹس لے لیا
  • ’آپ تو مردہ باپ کے انگوٹھے لگواتے ہوئے پکڑے گئے تھے‘، شیر افضل مروت نے معید پیرزادہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا
  • ’لگتا ہے ان کا ذہنی توازن درست نہیں‘ شہباز گل کا شیرافضل مروت کے بیان پر ردعمل
  • بانی پی ٹی آئی 45 دن میں رہا ہوسکتے ہیں، شیر افضل مروت کا دعوٰی
  • شیر افضل مروت 2سال پہلے کہاں تھا اور کون تھا؟
  • شیر افضل مروت 2 سال پہلے کہاں تھا اور کون تھا؟
  •  شیر افضل مروت کا  پی ٹی آئی کی تمام لیڈر شپ کو مناظرے کا چیلنج