شیرافضل مروت نے میڈیا سے دوری اختیار کرلی
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری ہونے پر پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے میڈیا سے دوری اختیار کرلی ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ دوستوں کے مشورے پر ایک دو ہفتے میڈیا سے دوری کا فیصلہ کیا،میڈیا کے دوست کسی پروگرام میں شامل ہونے پر اصرار نہ کریں۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
گلوکار حسین رحیم نے خاموشی سے شادی کرلی
اسلام آباد(شوبز ڈیسک)گلوکار و موسیقار حسن رحیم نے خاموشی سے شادی کرکے مداحوں کو خوشخبری سنادی، تاہم ساتھ ہی گلوکار نے شادی کی تصاویر شیئر نہ کرنے کی اپیل بھی کردی۔
حسن رحیم نے 18 اپریل کو انسٹاگرام پر دلہن کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پیجز اور میڈیا پبلیکشنز کو اپیل کی کہ ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز کو شیئر یا شائع نہ کیا جائے۔
حسن رحیم نے لکھا کہ وہ اپنی شادی کی تقریبات کی کسی بھی ویڈیو یا تصویر کو شیئر کرنے کی اجازت نہیں دے رہے، اس لیے ان کی پرائیویسی کا احترام کرکے تصاویر اور ویڈیوز کو شیئر نہ کیا جائے۔
انہوں نے شادی اور دلہن سے متلعق کوئی معلومات فراہم نہیں کی، تاہم ان کی جانب انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر میں ان کی دلہن کے چہرے کو دیکھا جا سکتا ہے۔
حسن رحیم کی جانب سے شادی کی تصدیق کیے جانے کے بعد میوزک اور شوبز سے وابستہ شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔
مداحوں نے بھی ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔
مزیدپڑھیں:متنازع کینالز منصوبہ: نواز شریف اور شہباز شریف کی پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت