190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ نہ آنا کسی ڈیل کا نیتجہ نہیں: بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ نہ آنا کسی ڈیل کا نیتجہ نہیں ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ القادر کیس سیاسی طور پر بنایا گیا ہے، عمران خان کو کیسز کی پرواہ نہیں،عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں کوئی فائدہ نہیں لیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان القادر یونیورسٹی کے مالک نہیں بس ٹرسٹی ہیں،عمران خان پر پریشر ڈالنے کے لیے بشریٰ بی بی کا نام بھی القادر کیس میں شامل کیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی ان کے پریشر میں آنے والے نہیں ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہوتی رہی ہے، ہم تو ذہنی طور پر تیار تھے کہ آج فیصلہ سنایا جانا ہے ،ہمیں فیصلے کا وقت 11 بجے دیا گیا تھا اور ہم اسی حساب سے آئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں نہیں پتا جج اتنی جلدی میں کیسے چلے گئے، بانیٔ پی ٹی آئی کو جیل سے کورٹ تک لانا جیل انتظامیہ کا کام تھا، ہمیں اعلیٰ عدلیہ سے اُمید ہے، ہم اعلیٰ عدالت میں جائیں گے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل پی ٹی آئی
پڑھیں:
علامہ اقبال نے مردہ قوم کو شعور دیا: احسن اقبال
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال—فائل فوٹووفاقی وزیرٍ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ علامہ اقبال نے مردہ قوم کو شعور دیا اور پاکستان کا خواب دیکھا۔
مزارِ اقبال پر حاضری کے بعد میڈیا گفتگو سے کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ آج مفکرِ پاکستان کا 87 واں یومِ وفات ہے، علامہ اقبال کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے آیا ہوں۔
وفاقی وزیرٍ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پانی کے مسئلے پر ہمیں سیاست نہیں کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اقبال کی فکر کو تعلیمی میدان کا حصہ بنائے گی۔
احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ2027ء میں علامہ اقبال کے 150 ویں یومِ پیدائش کو عالمی سطح پر منائیں گے۔