چین کی اشیاء کی مجموعی درآمدی اور برآمدی مالیت2024 میں 43.85 ٹریلین یوآن ر ہی
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
چین کی اشیاء کی مجموعی درآمدی اور برآمدی مالیت2024 میں 43.85 ٹریلین یوآن ر ہی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز
بیجنگ: چین کی ریاستی کونسل کے انفارمیشن آفس کی ایک پریس کانفرنس میں جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے متعلقہ اہلکار کے مطابق، 2024 میں سامان میں چین کی مجموعی درآمدی اور برآمدی مالیت 43.
برآمدات کا حجم مسلسل آٹھ سالوں سے ترقی کرتا ہوا پہلی بار 25 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر کے 25.45 ٹریلین یوآن تک پہنچا ، جو سال بہ سال 7.1 فیصد کا اضافہ ہے ۔ درآمدات 18.39 ٹریلین یوآن رہیں جو 2.3 فیصد اضافہ ہے۔ گزشتہ سال 26 ستمبر کو سی پی سی کی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے توسیعی پالیسیوں کا ایک سللسہ جاری کیا تھا جس سے چوتھی سہ ماہی میں غیر ملکی تجارت کو مضبوط فروغ ملا اور یہ بڑھ کر 11.51 ٹریلین یوآن کی سہ ماہی ریکارڈ بلندی تک پہنچی ۔ خاص طور پر دسمبر میں درآمدات اور برآمدات کے حجم نے پہلی بار 4 ٹریلین یوآن سے تجاوز کیا اور شرح نمو 6.8 فیصد تک پہنچی ۔
ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
گرمی کی شدت میں اضافہ، محکمہ موسمیات نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
ویب ڈیسک: این ڈی ایم اے نے ملک بھر میں آج سے 27 اپریل تک گرمی کی لہر کے امکان سے متعلق ایڈوائزری جاری کردی۔
خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کےمختلف علاقوں میں آج بارش کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مٹھی، بہاولنگر، نوابشاہ 42، کراچی، قصور، لسبیلہ 41، لاہور 38، اسلام آباد 36، پشاور 35، مظفر آباد 33، کوئٹہ25 اور گلگت میں 22 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
سیف سٹی کا انوکھا کارنامہ ؛ 12 برس قبل چوری ہونے والی بائیک کا چالان بھجوا دیا