بہاولپور، ٹریلر کی ٹکر سے کار سوار 5 افراد جاں بحق‘3زخمی
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2025ء)بہاولپور میں قومی شاہراہ پر ٹریلر کی ٹکر سے کار میں سوار پانچ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئی.ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ قومی شاہراہ پر اڈا مسافر خانہ کے قریب پیش آیا، جہاں دکانوں کے سامنے کھڑی کار کو پیچھے سے آنے والے ٹریلر نے ٹکر ماری۔
(جاری ہے)
ٹکر کے نتیجے میں ٹریلر پر رکھا کنٹینر کار پر گر گیا، حادثے میں پانچ افراد جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئی.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
لاہور: ڈاکو اوورسیز پاکستانی خاتون پر تشدد کرنے کے بعد سونے کی چین چھین کر فرار
لاہور کے فیکٹری ایریا میں اوورسیز پاکستانی خاتون کے ساتھ دن دیہاڑے ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے، ڈاکوؤں نے خاتون پر تشدد بھی کیا۔
موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا کر سونے کی چین چھین لی، واردات کا شکار ہونے والی خاتون حمیرا وقاص پاکستانی نژاد برطانوی ہیں۔
چند گھنٹے قبل ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی،
خاتون گلی میں جیسے ہی گاڑی سے اتری موٹرسائیکل سوار ڈاکو پہنچ گئے۔