راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2025ء)اڈیالہ جیل میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کی وجہ سے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بھی پیرکو ملتوی کردی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت جج امجد علی شاہ کے روبرو اڈیالہ جیل میں ہونی تھی، تاہم عدالت نے سماعت 15 جنوری تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں زیر سماعت دیگر عدالتی امور اور سیکورٹی کے باعث ملتوی کی گئی، جس کے بعد اب آئندہ سماعت پر بیان ریکارڈ کروانے کے لیے استغاثہ کے 5گواہان طلب کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ نیب کے 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس کا فیصلہ آج سنایا جانا تھا، جس کی وجہ سے اڈیالہ جیل میں سکیورٹی سخت کی گئی تھی، جس کی وجہ سے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ملتوی کی گئی ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اڈیالہ جیل میں

پڑھیں:

عمران خان کی بہنوں کو گور کھپور ناکے پر روک دیا گیا

---فائل فوٹو

 بانئ پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان، عظمیٰ خانم اور نورین نیازی کو اڈیالہ جیل جانے کے لیے راولپنڈی پولیس نے گور کھپور ناکے پر روک دیا۔

پولیس نے عمران خان کی بہنوں سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کو حراست میں لینے کے بعد چھوڑ دیا

عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا اور احمد خان بچھر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔

بانئ پی ٹی آئی کے کزن قاسم خان کو بھی پولیس نے روک دیا۔

 علیمہ خان، عظمیٰ خانم، نورین نیازی اور قاسم خان عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل جا رہے تھے۔

بانئ پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں آج ملاقاتوں کا دن ہے۔

اڈیالہ جیل انتظامیہ کو دی گئی فیملی ممبرز کے افراد کی لسٹ میں علیمہ خان، عظمیٰ خانم، نورین نیازی اور قاسم خان کا نام شامل تھا۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کی بہنوں کو گور کھپور ناکے پر روک دیا گیا
  • 9 مئی کیسز: صنم جاوید کی بریت کیخلاف سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی
  •           جج کی رخصت کے باعث جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت پھر ملتوی
  • صنم جاوید کی بریت کیخلاف درخواست پر سماعت ملتوی
  • کراچی ایئر پورٹ خود کش حملہ کیس، ریکارڈ کی فراہمی کیلئے درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
  • جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت پھر ملتوی، وجہ بھی سامنے آگئی
  • جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی، پانچویں بار گواہان کی طلبی
  • جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت آج ہوگی، پانچویں بار گواہان کی طلبی
  • اسد عمر کی تین مقدمات میں 13 مئی تک عبوری ضمانت منظور
  • عالیہ حمزہ کو جہلم جیل منتقل کر دیا گیا