روم(نیوزڈیسک)اٹلی کے قریب غیرقانونی تارکینِ وطن کی کشتی میں بچے کی پیدائش ہوئی ہے، کشتی میں سوار آٹھ ماہ کی حاملہ خاتون نے صحت مند بچے کو جنم دیا۔اسپین کے ایک جزیرے کینرے میں ایک غیر قانونی تارک وطن خاتون نے کشتی پر ہی ایک بچے کو جنم دیا، یہ کشتی اسپین کی طرف جا رہی تھی۔

رپورٹ کے مطابق کشتی میں67 افراد کو لیبیا سے غیرقانونی طور پر اٹلی لے جایا جا رہا تھا، جن میں 14 عورتیں، چار بچے اور پیدا ہونے والا نوزائیدہ بچہ بھی شامل تھا۔رپورٹ کے مطابق تیز ہواں کے باعث کشتی اپنا توازن کھو بیٹھی تھی جس کے باعث کشتی پر سوار افراد کی زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہوگیا، اسی دوران کشتی میں بچے کی پیدائش ہوئی۔

اس موقع پر اٹالین کوسٹ گارڈز فوری کارروائی کی اور جائے وقوعہ پر پہنچ کر کشتی میں موجود تمام افراد کو ریسکیو کرکے بحفاظت کنارے پر لے آئے۔نومولود بچے اور اس کی والدہ سمیت تمام غیر قانونی تارکینِ وطن کو اٹلی کے کاتانیا جزیرے پہنچا دیا گیا، جہاں ان کا طبی معائنہ اور ضروری امداد فراہم کی گئی ہے۔

مائیگریشن این جی او کامی اندو فرنٹیرس کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق یکم جنوری2024 سے 5 دسمبر 2024 تک اسپین پہنچنے کی کوشش کے دوران کم از کم 10,457 افراد سمندر میں ہلاک یا لاپتہ ہوئے۔کامیناندو فرنٹیرس نے بتایا کہ یہ اموات 2023 کے مقابلے میں 50 فیصد زیادہ تھیں اور اس کی گنتی کے آغاز 2007 سے اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کی بڑی وجہ ناقص کشتیوں کا استعمال، خطرناک پانی اور بچانے کے وسائل کی کمی کو قرار دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ شمال مغربی افریقہ کے بحر اوقیانوس کے ساحل پر سات ہسپانوی جزیرے ہیں۔ ان جزیروں پر غیر قانونی طور پر پہنچنے والے تارکین وطن کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ تارکین وطن خاص طور پر مالی، سینیگال اور مراکش سے آتے ہیں، گزشتہ سال 46,843 افراد کینیری جزائر کے اس خطرناک راستے سے پہنچے جو 2023 کے 39,910کے مقابلے میں زیادہ تھا۔ یہ اسپین میں غیر قانونی ہجرت کا 73 فیصد بنتا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: رپورٹ کے مطابق کشتی میں

پڑھیں:

لاہور: سندر میں کار پر فائرنگ سے خاتون سمیت 6 افراد زخمی

لاہور:

سندر میں کار سوار فیملی پر فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت 6 افراد زخمی ہو گئے۔ 

واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق زخمی ہونے والوں میں حاجی نواز، ان کی اہلیہ حاجن کلثوم، بیٹا ندیم نواز، بھائی ملک ناصر، سیکورٹی گارڈ شاہد عباس اور اویس محمود شامل ہیں۔

 دو زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گزشتہ شب پیش آیا جب حاجی نواز اپنی فیملی کے ہمراہ گاڑی میں سوار تھے۔ ایف آئی آر کے مطابق گاڑی کو مرتضیٰ عرف پپو نے کٹ مارا، جس پر تلخ کلامی ہوئی اور بعدازاں حملہ کر دیا گیا۔

واقعہ کا مقدمہ نمبر 1383/25 محمد نواز کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے جس میں 12 کے قریب ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے جن میں ملک مرتضیٰ عرف پپو، ملک مصطفی عرف کالو، علی مرتضیٰ، خضر، عنصر، اسد اور دیگر شامل ہیں۔

پولیس نے چار ملزمان  مرتضیٰ، طاہر عباس، علی مرتضیٰ اور محمد رستم حیات  کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ ایس پی صدر ڈاکٹر غیور احمد خان نے ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر اسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔

ڈی آئی جی فیصل کامران نے کہا کہ دو مخالف گروپوں مرتضیٰ عرف پپو گروپ اور نواز عرف گڈو جلیانیا گروپ کے درمیان جھگڑا ہوا تاہم کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود ہے اور تفتیشی ٹیموں نے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث تمام افراد کو جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: سندر میں کار پر فائرنگ سے خاتون سمیت 6 افراد زخمی
  • کراچی: تیز رفتار آئل ٹینکر موٹر سائیکل سوار کو روند دیا
  • لاہور: ڈاکو اوورسیز پاکستانی خاتون پر تشدد کرنے کے بعد سونے کی چین چھین کر فرار
  • کراچی: موٹر سائیکل حادثات میں 3 افراد جاں بحق
  • غیر ملکی خاتون پریزینٹر نے حسن علی کو ‘جوکر’ قرار دیدیا، ویڈیو وائرل
  • غیر ملکی خاتون پریزینٹر نے حسن علی کو 'جوکر' قرار دیدیا، ویڈیو وائرل
  • 5؍ ہزار مزید غیرقانونی افغان باشندے واپس روانہ
  • صوابی، ژالہ باری، تیز بارش، آسمانی بجلی گرنے سے کشتی بان جاں بحق، 2 افراد زخمی
  • صوابی؛ ژالہ باری، تیز بارش، آسمانی بجلی گرنے سے کشتی بان جاں بحق، 2 زخمی 
  • کانگو؛ کشتی میں آگ لگنے سے 148 افراد ہلاک