ڈیل کا تاثر غلط ہے، القادر کیس کا حکومت کیساتھ مذاکرات سے تعلق نہیں، سلمان اکرم راجا
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
اسلام آباد:
پی ٹی آئی کے سینئر رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ ڈیل کا تاثر غلط ہے، القادر کیس کا حکومت کیساتھ مذاکرات سے تعلق نہیں ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج اڈیالہ میں اس کے انتظار میں بیٹھے تھے، لیکن عدالت کے عملے نے ہمیں بتایا کہ اب فیصلہ 17 جنوری کو سنایا جائے گا، ہمارے ساتھ ٹرائل کوٹس کا رویہ غیر مناسب رہا ہے، یہ تمام مقدمات بانی پی ٹی ائی پر دباو ڈالنے کے لیے بنائے گئے تھے۔
بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ آج کے دن فیصلہ نا سنایا گیا، یہ فیصلہ جج صاحب نے اپنی مرضی سے موخر کیا ہے۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ ایک بات کلئیر ہے کہ یہ کسی ڈیل کا حصہ نہیں ہے، سننے میں آ رہا ہے کہ 15 تاریخ کو مذاکرات ہو رہے ہیں، لیکن اس کو کسی ڈیل میں نا دیکھا جائے۔
بیرسٹر گوہر علی نے کہا کہ مذاکرات اور ڈیل کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے، آج بتایا گیا تھا کہ گیارہ بجے فیصلہ سنایا جائے گا، بشری بی بی راستے میں ہیں، وہ بھی ادھر ہی آ رہی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی تو جیل میں ہیں انہیں لانا جیل انتظامیہ کا کام ہے، ہمیں ان عدالتوں سے امید نہیں ہے ہمیں اعلی عدالتوں سے امید ہے، ہم اعلی عدالتوں میں اس کیس کو لے کر جائیں گے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نہیں ہے پی ٹی ا نے کہا ڈیل کا کہا کہ
پڑھیں:
سعودی عرب کیساتھ تعلقات کا جدید دور شروع ہو چکا ہے، ایرانی سفیر
میڈیا سے اپنی ایک گفتگو میں علی رضا عنایتی کا کہنا تھا کہ سعودی وزیر دفاع "خالد بن سلمان" کا دورہ تہران، دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک سنگ میل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عرب میڈیا الحدث سے گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر "علی رضا عنایتی" نے کہا کہ سعودی وزیر دفاع "خالد بن سلمان" کا دورہ تہران، دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک سنگ میل ہے۔ اس دورے کے بعد تہران اور ریاض کے مابین تعلقات کے جدید دور کا آغاز ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے گزشتہ دو سالوں میں سعودی عرب کے ساتھ ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی وزیر دفاع "خالد بن سلمان" نے گزشتہ ہفتے جمعرات کے روز ایران کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے سربراہ، قومی سلامتی کے ڈائریکٹر اور صدر کے ساتھ ساتھ اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں۔ اس کے علاوہ سعودی وزیر دفاع نے رہبر معظم انقلاب سے بھی ملاقات کی اور انہیں سعودی بادشاہ کا پیغام پہنچایا۔ اس موقع پر رہبر معظم انقلاب نے خالد بن سلمان سے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ایران و سعودی عرب کے درمیان تعلقات، دونوں ممالک کے لئے سود مند ثابت ہو سکتے ہیں۔ دونوں ممالک ایک دوسرے کو مکمل کر سکتے ہیں۔