میلبرن:

آسٹریلیا نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے اپنے ابتدائی 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

آسٹریلوی بورڈ کے مطابق 19 فروری سے پاکستان میں شروع ہونے والے ٹورنامنٹ میں پیٹ کمنز آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ میں ٹیم سے ڈراپ ہونے والے جوش ہیزل ووڈ اور آل راؤنڈر مچل مارش کی ٹیم میں واپس ہوئی ہے جبکہ میٹ شارٹ اور ایرون ہارڈی بھی اسکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ 

اسکواڈ میں شمولیت کے باوجود ٹیسٹ اور ون ڈے کپتان پیٹ کمنز کی ٹورنامنٹ میں شرکت پر غیریقینی کے بادل منڈلا رہے ہیں۔ پیٹ کمنز حال ہی میں بھارت کیخلاف بارڈر گاوسکر ٹرافی کے دوران ٹخنے کی تکلیف کا شکار ہوگئے تھے، جبکہ انکی اہلیہ کے ہاں عنقریب دوسرے بچے کی پیدائش بھی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے لازمی قرار دیا ہے کہ آٹھ شریک ممالک کو 19 فروری کو ٹورنامنٹ کے آغاز سے پانچ ہفتے قبل اپنے ابتدائی 15 رکنی اسکواڈ کا نام دینا ہے۔

 ٹیموں کو پہلے میچ سے ایک ہفتہ قبل تک اسکواڈ میں تبدیلیاں کرنے کی اجازت ہوگی۔ اس تاریخ کے بعد کسی بھی تبدیلی کے لیے آئی سی سی کی منظوری درکار ہوتی ہے۔

چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلیا اپنا پہلا میچ 22 فروری کو انگلینڈ کیخلاف کھیلے گا۔ آسٹریلیا کو گروپ بی میں افغانستان، انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے ساتھ رکھا گیا ہے، ان کے تمام گروپ میچز پاکستان میں لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

یہی اسکواڈ ہمبنٹوٹا میں سری لنکا کیخلاف ایک واحد ون ڈے میچ بھی کھیلے گا چیمپئنز ٹرافی سے قبل ٹیم کا واحد وارم اپ میچ ہوگا۔

چیمپئنز ٹرافی کے لیے آسٹریلیا کا اسکواڈ: پیٹ کمنز، ایلکس کیری، ناتھن ایلس، آرون ہارڈی، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، مارنس لیبوشین، مچل مارش، گلین میکسویل، میٹ شارٹ، اسٹیو اسمتھ، مچل اسٹارک، مارکس اسٹوئنس، ایڈم زمپا

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی پیٹ کمنز

پڑھیں:

چیف جسٹس ایس سی او جوڈیشنل کانفرنس کیلیے آج چین جائیں گے

اسلام آباد:

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی چائنہ میں شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے لیے آج روانہ ہونگے۔

کانفرنس 22 سے 26 اپریل تک چین کے شہر ہانگڑو میں منعقد ہوگی ،وفد میں جسٹس امین الدین، جسٹس شاہد وحید، سیشن جج گوادر ظفر جان، سینئر سول جج ضلع لکی مروت نادیہ گل بھی شامل ہونگے۔

چیف جسٹس پاکستان چین کی سپریم پیپلز کورٹ کے ساتھ تاریخی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کریں گے جسکا مقصد بین الاقوامی تجارتی قانون، ثالثی، سائبر کرائم، مالیاتی جرائم، موسمیاتی تبدیلی سے متعلق قانونی چارہ جوئی اور عدالتی ٹیکنالوجی کے انضمام سمیت اہم شعبوں میں عدالتی تعاون کا فروغ ہے۔

مزید پڑھیں: ججز کے تبادلے چیف جسٹس کی مشاورت سے ہوئے، رجسٹرار سپریم کورٹ کا جواب

جسٹس شاہد وحید مصنوعی ذہانت کا عدالتی اطلاق کے عنوان سے کلیدی خطاب کریں گے۔ چیف جسٹس کی ایران اور ترکی کے چیف جسٹسز کیساتھ دو طرفہ ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔چیف جسٹس پاکستان خصوصی دعوت پر ترکی کا بھی دورہ کرینگے۔

چیف جسٹس ترکیۃ کی آئینی عدالت کی 63 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے جبکہ کل سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھائیں گے ۔جسٹس منیب اختر اُن سے حلف لیں گے۔

سینئر وکلاء اور ججز حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔ آئندہ عدالتی ہفتے کیلئے سپریم کورٹ کے کیسز کی کاز لسٹ جاری کردی گئی ہے ۔جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ 22 اپریل کو ججز سنیارٹی کیس کی سماعت کرے گا۔

مزید پڑھیں: 9 مئی مقدمات میں ملزمان کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا، چیف جسٹس

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل دو رکنی بنچ لاہور میں کیسز سنے گا۔21 اپریل کو جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل بنچ کیسز کی سماعت کرے گا۔22 اپریل کو جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس شاہد بلال حسن پر مشتمل بنچ کیسز کی سماعت کرے گا۔

جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ تشکیل دیا گیا ہے ۔تیسرا بنچ جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب، چوتھا تین رکنی بنچ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا ۔پانچواں بنچ جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس شکیل احمد ، چھٹا بنچ جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شفیع صدیقی، ساتواں بنچ جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل تشکیل دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • جے یو آئی اور جماعت اسلامی کا غزہ میں مظالم کیخلاف 27 اپریل کو مینارِ پاکستان پر جلسے کا اعلان
  • پنجاب حکومت نے زیادہ گندم اگانے والے کاشتکاروں کیلئے انعام کا اعلان کردیا
  • جے یو آئی نے بھی کینالز کے معاملے پر سندھ میں دھرنوں کا اعلان کردیا
  • بھارتی کرکٹ بورڈ نے سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان کردیا، سب سے زیادہ پیسے کون لے رہا ہے؟
  • امیر جماعت اسلامی نے 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کردیا
  • چیف جسٹس ایس سی او جوڈیشل کانفرنس کیلئے آج چین جائیں گے
  • چمپئن ٹرافی میں انجری:اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل را ئو نڈر پی ایس ایل 10 سے باہر
  • اختر مینگل کا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کیخلاف عدالت جانے کا اعلان
  • چیف جسٹس ایس سی او جوڈیشنل کانفرنس کیلیے آج چین جائیں گے
  • اختر مینگل نے مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا