برین اسٹروک کا شکار بھارتی اداکار کی حالت اب کیسی ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
برین اسٹروک کا شکار ہونے والے بالی ووڈ کے سینئر اداکار تیکو تلسانیہ کی صحت کے بارے میں ان کی بیٹی، اداکارہ شیکھا تلسانیہ نے تازہ ترین معلومات فراہم کی ہیں۔
شیکھا نے اتوار کو انسٹاگرام اسٹوریز پر اپنے 70 سالہ والد کی صحت کے بارے میں اپ ڈیٹ دیتے ہوئے بتایا کہ ان کی حالت میں بہتری آ رہی ہے۔
یاد رہے کہ مزاحیہ کرداروں کے لیے مشہور تیکو تلسانیہ کو جمعہ کے روز برین اسٹروک کے بعد ممبئی کے دھیرو بھائی امبانی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
والد کے برین اسٹروک کے بعد اپنے پہلے بیان میں شیکھا نے اس لمحے کو جذباتی قرار دیا اور مشکل وقت میں مداحوں کی محبت اور دعاؤں کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کے والد تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں اور اب ان کی حالت کافی بہتر ہے۔ شیکھا نے کوکیلابن امبانی اسپتال کے ڈاکٹرز اور عملے کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے بہترین دیکھ بھال فراہم کی۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: برین اسٹروک
پڑھیں:
عماد عرفانی کی گلوکار علی عظمت کو دلچسپ انداز میں سالگرہ کی مبارکباد
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و سپر ماڈل عماد عرفانی نے گلوکار علی عظمت کو سالگرہ کی مبارک باد دی ہے۔
پاکستان میوزک انڈسٹری کے نامور گلوکار علی عظمت 55 سال کے ہو گئے، انہوں نے گزشتہ روز اپنی سالگرہ منائی ہے۔
اس موقع پر اداکار عماد عرفانی نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر نئی تصویریں شیئر کی ہیں جن میں انہیں علی عظمت کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
View this post on InstagramA post shared by Emmad Irfani (@emmadirfani)
تصویروں میں دونوں فنکاروں کو دلچسپ، خوش گوار موڈ میں ہنستے اور تصویریں بنواتے دیکھا جا سکتا ہے۔
اس موقع پر عماد عرفانی نے گلوکار علی عظمت کے عکس پر مبنی ٹی شرٹ پہنی ہوئی تھی جو کہ مداحوں کی خاص توجہ کا مرکز بن گئی۔
اداکار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ بادشاہ عظمت کو سالگرہ مبارک ہو، ہمیں تمام شاہکار اور یادیں دینے کا شکریہ۔
انہوں نے مزید لکھا کہ براہِ کرم اس ٹی شرٹ کو نظر انداز مت کیجیے گا جو میں نے ان کی سالگرہ پر پہنی ہے۔
عماد عرفانی نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا ہے کہ یہ تصویر میں نے علی عظمت کے پہلے سولو البم ’سوشل سرکس‘ سے لی ہے۔
Post Views: 1