کراچی، 100 سے زائد ہندو جوڑوں کی اجتماعی شادی کی یادگار تقریب
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
کراچی کے ریلوے گراؤنڈ میں 105 ہندو جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
پاکستان ہندو کونسل کے زیرِ اہتمام کراچی کے ریلوے گراؤنڈ میں 105 ہندو جوڑوں کی اجتماعی شادی کے لیے خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
کراچی: ریلوے گراؤنڈ میں ہندو جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تیاریاں مکملپاکستان ہندو کونسل کی جانب سے کراچی کے ریلوے گراؤنڈ میں اجتماعی شادی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
شادی کی تقریب میں ہزاروں افراد نے شرکت کر کے تقریب کو یادگار بنا دیا۔
اس موقع پر ہاتھوں میں ہاتھوں میں مہندی، ماتھے پر بندیا، خوبصورت ملبوسات میں مبلوس ہر ازدواجی جوڑا خوشی سے سرشار نظر آیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اجتماعی شادی کی
پڑھیں:
اجتماعی کوششوں سے پولیو وائرس پر قابو پالیں گے، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک کے تمام حصوں میں کروڑوں بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے، اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کرتے ہیں کہ تمام متعلقہ افراد اور محکموں کی محنت سے یہ بیماری پاکستان سے رخصت ہوجائے، اجتماعی کوششوں سے پولیو وائرس پر قابو پالیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اسلا آباد میں تقریب کے دوران بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلاکر 7 روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا۔
اسلام آباد میں ملک گیر پولیو مہم کے آغاز پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ماضی قریب میں اس وائرس نے ملک میں دوبارہ سر اٹھایا، میری گزارش ہے کہ تمام والدین بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے میں بھرپور مدد کریں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے بھرپور امید ہے کہ ہم اجتماعی کاوشوں سے اس بیماری پر قابو پالیں گے، جن علاقوں میں سیکیورٹی مسائل ہیں وہاں بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں لوگوں کو پولیو کیخلاف متحرک کرنا چاہیے، میں اپنے تمام پارٹنرز کا شکرگزار ہوں، میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم محنت سے اس مشن میں کامیابی حاصل کریں گے۔