اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث سے استفسار کیا کہ اگر کوئی آرمی آفیسر آئین کو معطل کرتا ہے تو کیا سزا ہے؟خواجہ حارث نے کہاکہ آئین کے آرٹیکل 6میں آئین کو معطل کرنے کی سزا ہے،آئین کاآرٹیکل 6ہر قانون پر فوقیت رکھتا ہے،آرمی ایکٹ میں حلف کی خلاف ورزی کی سزا ہے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف  انٹراکورٹ اپیل پر سماعت  ہوئی، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ  نے سماعت کی،دوران سماعت وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے کہاکہ سپریم کورٹ نے آرمی ایکٹ کی سیکشن 59(4)کو بھی کالعدم قرار دیاہے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ آرمی ایکٹ میں کئی جرائم کا ذکر بھی موجود ہے، ایکٹ کے مطابق تمام جرائم کااطلاق فوجی افسران پر ہوگا، خواجہ حارث نے کہاکہ سویلینز کا ٹرائل آرمی ایکٹ کی سیکشن 31ڈی کے تحت آتا ہے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ سیکشن 31ڈی توفوجیوں کو فرائض کی انجام دہی سے روکنے پر اکسانے سے متعلق ہے،خواجہ حارث نے کہاکہ فوجی عدالتوں کو آئین نے بھی تسلیم کیا ہے،جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ فوجی عدالتوں میں کیس کس کا جائے گا یہ دیکھنا ہے۔

فلم مولاجٹ کے فلمساز سرور بھٹی انتقال کرگئے

جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ آئین تو بہت سے ٹریبونلز کی بھی توثیق کرتا ہے،دیکھنا صرف یہ ہے کہ کون سے کیسز  کہاں اور کیسے سنے جا سکتے ہیں،مسئلہ یہاں پروسیجر کا ہے کہ ٹرائل کون کرے گا، جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ کیا سویلین کاملٹری ٹرائل کورٹ مارشل کہلاتا ہےَخواجہ حارث نے کہاکہ ملٹری کورٹس میں کورٹ مارشل ہی ہوتا ہے،جسٹس مسرت ہلالی نے استفسار کیا کہ اگر کوئی آرمی آفیسر آئین کو معطل کرتا ہے تو کیا سزا ہے؟خواجہ حارث نے کہاکہ آئین کے آرٹیکل 6میں آئین کو معطل کرنے کی سزا ہے،آئین کاآرٹیکل 6ہزار قانون پر فوقیت رکھتا ہے،آرمی ایکٹ میں حلف کی خلاف ورزی کی سزا ہے، جسٹس جمال مندوخیل نے کہاکہ عدلیہ مارشل لاء کی توثیق کرتی رہی،کیا غیرآئینی اقدام پر ججز بھی آرٹیکل 6کے زمرے میں آتے ہیں،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ پرویز مشرف کیس میں ججز کے نام لئے گئے تھے،سنگین غداری ٹرائل میں بعد ازاں ججز کے نام نکال دیئے گئے۔

دنیا کے 7 ممالک سے 52 پاکستانیوں کو بے دخل کر دیا گیا 

بعدازاں سویلینز کے ملٹری کورٹ میں ٹرائلز کیخلاف اپیل پر سماعت کل تک ملتوی  کردی گئی۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: جسٹس مسرت ہلالی ا ئین کو معطل فوجی عدالتوں ا رمی ایکٹ نے کہاکہ ا کی سزا ہے کرتا ہے ہے جسٹس

پڑھیں:

اختر مینگل نے مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا


بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ اختر مینگل نے مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔

 کوئٹہ میں پریس کانفرنرنس کرتے ہوئے سردار اختر مینگل نے ایکٹ کو اٹھارہویں ترمیم کی خلاف ورزی قرار دیا اور کہا کہ ان کا دھرنا عوامی امنگوں کی ترجمانی تھا، کسی ڈیل کا تاثر غلط ہے۔

اختر مینگل نے پیٹرول کی قیمت میں بچت کو چندے کی صورت بلوچستان پر لگانا قابل مذمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ چندے سے یتیم خانے چلتے ہيں صوبوں کی پسماندگی دور نہیں ہوتی۔

متعلقہ مضامین

  • التوا صرف جج، وکیل یا ملزم کے انتقال پر ہی ملے گا،التوا مانگنا ہو تو آئندہ عدالت میں نہ آنا،سپریم کورٹ کی پراسیکیوٹر کو تنبیہ 
  • ہائیکورٹ کے پاس تمام اختیارات ہوتے ہیں،ناانصافی پر آنکھیں بند نہیں کی جا سکتیں،سپریم کورٹ کے صنم جاوید کی بریت فیصلے کیخلاف پنجاب حکومت کی اپیل پرریمارکس
  • غیرقانونی مائننگ نہیں ہونے دوں گا،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا  علی امین گنڈاپور
  • علی امین گنڈاپور نے خیبرپختونخوا مائنز اینڈ منرل ایکٹ پر سوشل میڈیا بیانیہ اڑا دیا
  • فضل الرحمان حافظ نعیم ملاقات: فلسطین کا مسئلہ اجاگر کرنے کے لیے ’مجلس اتحاد امت‘ کے نام سے فورم بنانے کا اعلان
  • عمران خان کو انگریز کا ایجنٹ کہنا نظریاتی بات تھی، پی ٹی آئی کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانا چاہتے ہیں، فضل الرحمان
  • شہباز شریف کا قومی ایئرلائن کی باکو پرواز کے آغاز پر اظہار مسرت
  • اختر مینگل کا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کیخلاف عدالت جانے کا اعلان
  • اختر مینگل نے مائنز اینڈ منرل ایکٹ کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا
  • امتحانی بدانتظامی پر سنٹر سپرنٹنڈنٹ  معطل