احکام کے باوجود کرم میں بنکرز مسمار نہ ہوسکے
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
ڈپٹی کمشنر کے احکامات کے باوجود کرم میں بنکرز گرائے نہ جا سکے۔
گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر نے سی اینڈ ڈبلیو ایکسئین کو بالش خیل اور خار کلے میں بنکرز گرانے کا حکم جاری کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق ایک فریق نے دو روز تک بنکرز مسمار نہ کرنے کی مہلت مانگی ہے۔
دھرنے کے باعث ٹل سے اپر کرم کے لیے کھانے پینے کے سامان کا دوسرا قافلہ اب تک روانہ نہ ہوسکا۔
خوراک اور دواؤں کی قلت سے عوام اور تاجر پریشان ہیں۔ تاجر رہنماؤں نے پیر تک کانوائے نہ لانے کی صورت میں بھرپور احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ ڈیڑھ سو ٹرک تین ہفتوں سے کھڑے ہیں، سبزیاں خراب ہو رہی ہیں، مرغیاں مر رہی ہیں، کرایہ کئی گنا بڑچکا۔
لوئر کرم کے علاقے مندوری میں مظاہرین نے مطالبات کی منظوری تک دھرنا دے رکھا ہے۔
مشیر صحت خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ 15 لاکھ مالیت کی ایمرجنسی ادویات ایم ایس صدہ کے حوالے کردی گئیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سیالکوٹ تاجر برادری کا ایتھوپیا میں سنگل کنٹری نمائش میں شرکت کے لیے دلچسپی کا اظہار
سیالکوٹ تاجر برادری کا ایتھوپیا میں سنگل کنٹری نمائش میں شرکت کے لیے دلچسپی کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 21 April, 2025 سب نیوز
سیالکوٹ(سب نیوز )سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ ایک اعلی سطحی بزنس فورم کے دوران، سیالکوٹ کی تاجر برادری نے ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں 15 سے 17 مئی 2025 کو منعقد ہونے والی پاکستان کی سنگل کنٹری نمائش میں شرکت کے لیے گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقدہ اس اعلی سطحی بزنس فورم کا اہتمام ایتھوپیا کے سفارت خانے، وزارتِ تجارت پاکستان، ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) اور سیالکوٹ چیمبر کے باہمی اشتراک سے کیا گیا تھا۔ فورم کی مشترکہ صدارت پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر بکر عبداللہ اور سیالکوٹ چیمبر کے صدر اکرام الحق نے کی۔ فورم کا بنیادی مقصد سیالکوٹ کی تاجر برادری کو ادیس ابابا میں ہونے والی سنگل کنٹری نمائش کے مواقع اور تفصیلات سے آگاہ کرنا تھا۔
اپنے خطاب میں سفیر جمال بکر عبداللہ نے ایتھوپیا کے ساتھ تجارتی روابط کو فروغ دینے میں سیالکوٹ چیمبر کی مسلسل کوششوں کو سراہا اور مئی 2024 میں ایتھوپیا کا دورہ کرنے والے پاکستانی تجارتی وفد کی کامیاب شرکت کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایتھوپیا کے سفارت خانے اور سیالکوٹ چیمبر کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری میں مسلسل پیش رفت ہو رہی ہے، جو دونوں برادر ممالک کے مابین تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔
سفیر نے بتایا کہ ایتھوپیا نے دو مراحل پر مشتمل معاشی اصلاحات کے ذریعے سرمایہ کاری کے لیے ایک انتہائی سازگار ماحول قائم کیا ہے، جس میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے خصوصی مراعات اور کاروباری آسانیوں کو فروغ دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید آگاہ کیا کہ سنگل کنٹری نمائش کے موقع کے ساتھ ساتھ، 12 اور 13 مء کو ادیس ابابا میں ‘انویسٹ ان ایتھوپیا’ کے عنوان سے ایک اعلی سطحی بزنس فورم بھی منعقد ہورہا ہے جس میں دنیا بھر سے تاجر برادری کو مدعو کیا ہے ۔ انہوں نے اسے پاکستانی کاروباری برادری کے لیے ایک سنہری موقع قرار دیا جہاں وہ نہ صرف ایتھوپیا بلکہ پورے افریقہ کے اہم تجارتی حلقوں سے روابط قائم کر سکتے ہیں۔
سیالکوٹ چیمبر کے صدر جناب اکرام الحق نے سفیر کے خیالات کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ سیالکوٹ کی صنعتی مہارت کو ادیس ابابا میں بھرپور طریقے سے پیش کیا جائے گا۔ انہوں نے چیمبر کے اراکین پر زور دیا کہ وہ ایتھوپیا میں نئے کاروباری امکانات تلاش کریں، جو افریقہ میں تجارت کی توسیع کے لیے ایک اہم اسٹریٹجک مرکز کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ فورم پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان بڑھتی ہوئی معاشی سفارت کاری میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جو دوطرفہ تجارت، صنعتی تعاون اور سرمایہ کاری کی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ایک مستحکم بنیادفراہمکریگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنواز شریف کی طبیعت ناساز، لندن میں اپنا قیام بڑھادیا اگلی خبرعلی امین گنڈاپور نے خیبرپختونخوا مائنز اینڈ منرل ایکٹ پر سوشل میڈیا بیانیہ اڑا دیا عمران خان سے منگل کو ملاقات کا دن، فیملی ممبران کی فہرست جیل انتظامیہ کو ارسال ٹیرف کے اعلان کے بعد تجارتی معاہدے پر مذاکرات، امریکی نائب صدر کا دورہ انڈیا ججزسنیارٹی کیس، وفاقی حکومت نیعدالت میں ججز تبادلوں پر تمام خط و کتابت جمع کرادی جے یو آئی کے ساتھ اتحاد نہ ہونے کا معاملہ: بیرسٹر گوہر کا ردِ عمل آ گیا امریکی سیکرٹری دفاع نے نجی گروپ میں بھی یمن حملوں کی تفصیلات شیئر کیں، امریکی اخبار خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز، سرغنہ سمیت 6 خوارج ہلاکCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم