القادر ٹرسٹ کیلئے پیسے بیرونِ ملک سے پاکستان آئے: بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹو
خیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ ایسا کیس ہے جس میں پیسے بیرونِ ملک سے پاکستان آئے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ پیسے نہ بانیٔ پی ٹی آئی کے اور نہ بشریٰ بی بی کے اکاؤنٹ میں ہیں۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ القادر ٹرسٹ میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کوئی ذاتی فائدہ نہیں ہوا۔
خیبرپختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ذمے دار لوگوں کو کرم معاہدے کی اونر شپ لینا پڑے گی۔
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا نے کہا کہ کرپشن وہ ہوتی ہےجس میں پیسہ غیر قانونی طور پر بیرونِ ملک منتقل کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ شریف اور زرداری خاندان کی طرح بانیٔ پی ٹی آئی نے پیسہ بیرونِ ملک منتقل نہیں کیا۔
بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا کہ القادر یونیورسٹی ملک میں دینی اور عصری علوم کو فروغ دے رہی ہے جبکہ دیگر جعلی مقدمات کی طرح یہ مقدمہ بھی اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
نوازشریف نے ملک میں خدمت کی سیاست کو فروغ دیا،وفاقی وزیر اطلاعات
نوازشریف نے ملک میں خدمت کی سیاست کو فروغ دیا،وفاقی وزیر اطلاعات WhatsAppFacebookTwitter 0 13 December, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ نوازشریف نے ملک میں خدمت کی سیاست کوفروغ دیا۔لاہور پریس کلب میں کتاب کی تقریبِ رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا کا کیا حال کیا جا کر دیکھ لیں، کراچی سے پشاور اور گلگت سے گوادر تک چپے چپے پر نوازشریف کے منصوبے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سینئرصحافیوں کے درمیان موجودگی میرے لیے اعزازہے، صحافت اورصحافیوں سے تعلق بہت پرانا ہے، سازش کے ذریعے نوجوان نسل کوگمراہ کرنے کی کوشش کی گئی۔وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کے ذہن میں نوازشریف سے متعلق زہربھرا گیا، نوازشریف نے ملک میں خدمت کی سیاست کو فروغ دیا، ترقی کے ہر منصوبے کی تختی پر نوازشریف کا نام لکھا ہے۔عطا تارڑ نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت نے آئی ایم ایف کوخط نہیں لکھا تھا، پی ٹی آئی نے ملک اورمعیشت کو شدیدنقصان پہنچایا، پی ٹی آئی نے کردارکشی اورنفرت کی سیاست کو فروغ دیا، کبھی کسی کو چور، گاڈفادر اور گالی گلوچ نہیں کی گئی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بین الاقوامی سطح پر بہت اہم ہے،دنیا کے سربراہان مملکت نوازشریف کا اچھے الفاظ میں تذکرہ کرتے ہیں، باغی چیئرمین پی ٹی آئی جب کرین سے گرے تو نوازشریف نے میٹنگ بلائی زخمی ہونے پر ن لیگ نے اپنے جلسہ منسوخ کردئیے،وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات نے کہا کہ نوازشریف بانی پی ٹی آئی کی تیمار داری کیلئے ہسپتال گئے، اپوزیشن میں تھے تو قومی اسمبلی میں میثاق جمہوریت کی بات شہبازشریف نے کی تاکہ ملکی معیشت کو استحکام ملے تو کہا گیا کہ یہ این آر او مانگ رہے ہیں۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ نوازشریف معمار پاکستان ہیں آج بھی ترقی کا سفر شہبازشریف اور مریم نواز اچھے انداز سے کررہی ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراس وقت ملک میں گلا سڑا نظام چل رہا ہے جو نوجوان کو مایوس کر رہا ہے،حافظ نعیم الرحمان اس وقت ملک میں گلا سڑا نظام چل رہا ہے جو نوجوان کو مایوس کر رہا ہے،حافظ نعیم الرحمان وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ٹرانسپورٹ کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے کا فیصلہ پینتیس ویں نیشنل گیمز کا رنگا رنگ اختتام، فیلڈ مارشل عاصم منیرنے انعامات تقسیم کیے وزیراعظم شہباز شریف سے برطانوی وزیربرائے بین الاقوامی ترقی و افریقہ کی ملاقات ڈگری تنازع کیس میں بڑی پیش رفت، جسٹس طارق جہانگیری کا خود ہائیکورٹ کیسامنے پیش ہونے کا امکان جنگ کے سائے دروازے تک پہنچ گئے، امریکا پر انحصار ختم کرنا ہوگا، برطانوی وزیر دفاعCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم