کراچی سے اٹلی، سعودیہ، قطر جاتے ہوئے مزید 13 مسافروں کو آف لوڈ کردیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے امیگریشن سیل کے عملے نے کراچی ایئرپورٹ سے اٹلی، سعودی عرب، قطر، تنزانیہ اور دیگر ممالک جاتے ہوئے مزید 13 افراد کو آف لوڈ کر دیا۔
امیگریشن ذرائع کے مطابق عمرہ زائرین عبدالخالق، حق نواز، اکرام اللّٰہ، سمیع اللّٰہ، احسن اللّٰہ کو ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کی مناسب رقم نہ ہونے پر سفر سے روکا گیا۔
قطر جاتے ہوئے وسیم عباس کو ورک ویزے سے متعلق دستاویزات اقر این او سی نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا، مسافر سجاد کو فیملی وزٹ ویزا پر عمان جاتے ہوئے ویزا سے متعلق سپورٹنگ دستاویزات نہ ہونے اور متعلقہ اتھارٹی سے ویریفکیشن نہ ہونے پر واپس بھیجا گیا۔
محمد عمران کو آذربائجان کے ٹورزم ویزے پر جاتے ہوئے اخراجات کی مناسب رقم ایڈوانس ہوٹل بکنگ نہ ہونے پر سفر سے روک دیا گیا۔
محمد انیس کو وزٹ ویزا پر اٹلی جاتے ہوئے ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کی مناسب رقم نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا، نعمان مقصود کو بینن کے رہائشی ویزا پر جاتے ہوئے پروٹیکٹر اور متعلقہ دستاویزات نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا۔
خاتون سدررا بی بی کو عمرہ ویزے پر سعودی عرب جاتے ہوئے ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کے لیے مناسب رقم نہ ہونے پر روک دیا گیا۔
مسافر دل نواز کو بزنس ویزا پر تنزانیہ جاتے ہوئے ویزہ کی سپورٹنگ کی دستاویزات نہ ہونے پر آف لوڈ کیا گیا، مسافر نوروز رند کو امارات جاتے ہوئے آف لوڈ کیا گیا، مسافر نے اعتراف کیا ویزہ میں ٹریول ایجنٹ نے دو لاکھ روپے لے کر امارات کی نئی پالیسی کے مطابق تبدیل کیا۔
ایجنٹ عارف نے ویزہ کیٹیگری میں ردوبدل کرکے اسے جعلی بنایا اور اسے واٹس ایپ کے ذریعے تبدیل کیا گیا، ثبوت کے طور پر اس نے اپنے اصل ویزہ کی فوٹو کاپی دکھائی جس پر مسافر کو ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل بھیج دیا گیا۔
عمان کے دو مسافر عبدالنبی اور انعام گل ورک ویزہ پر جاتے ہوئے سٹاپ لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے آف لوڈ کر دیے گئے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جاتے ہوئے دیا گیا ویزا پر
پڑھیں:
کراچی آج ہیٹ ویو کی لپیٹ میں، ماہرین نے شہریوں کو خبردار کردیا
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد آج ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری تک جانےکا امکان ہے جب کہ آئندہ24 گھنٹوں کے دوران بھی موسم گرم اورمرطوب رہنے کی پیشگوئی ہے۔ماہرین صحت نے ہیٹ ویو کے پیش نظر کراچی کے شہریوں کو احتیاط کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہری صبح 11 سے شام 4 بجے تک شہری غیر ضروری طورپر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ حیدر آباد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت41 ، نواب شاہ 42، سکھر 40 ، ملتان 39، لاہور 38، پشاور میں 33 اور کوئٹہ میں 24 ڈگری تک جانے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر ،گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔