ملک بھر میں دھند اور شدید سردی، موٹر ویز بند، مسافر پریشان
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
لاہور : ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند چھا جانے کے باعث حد نگاہ میں کمی واقع ہوئی، جس کے نتیجے میں کئی موٹر ویز بند کر دی گئیں، جس سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
موٹروے ایم3 لاہور سے رجانہ تک بند کر دی گئی، ایم4 پر شور کوٹ سے ملتان تک ٹریفک کی اجازت نہیں دی گئی، جبکہ ایم5 پر ملتان سے روہڑی تک انٹری بھی بند کر دی گئی۔ قومی شاہراہوں پر بھی حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔
دوسری طرف، ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار رہی۔ اسلام آباد، مری، گلیات اور بالائی علاقوں میں کہرا پڑنے کا امکان ہے، اور بلوچستان کے شمال مغربی اضلاع میں جزوی طور پر ابر آلود موسم کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ سکردو، استور، گوپس اور لہہ میں درجہ حرارت منفی 10 تک گر گیا، جب کہ بگروٹ، کالام اور گلگت میں درجہ حرارت منفی 6 رہا۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
یورپی یونین کیساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
یورپی یونین کیساتھ دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز
لاہور(آئی پی ایس )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان یورپی یونین کیساتھ قابل اعتماد دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ مریم نواز سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات ہوئی، وزیراعلی پنجاب نے وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات، تجارت، تعلیم اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا، تعلیم، آئی ٹی، گرین انرجی اور صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش، تجارت، امن، ترقی اور مشترکہ اہداف کے لئے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق ہوا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ قابل اعتماد دوستی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، یورپی یونین پاکستان کا شراکت دار ہی نہیں بلکہ دنیا میں استحکام کی آواز بھی ہے، جی ایس پی پلس ملنے سے پاکستان کی برآمدات، بالخصوص ٹیکسٹائل کے شعبے میں بہت بہتری آئی ہے، انسانی حقوق اور لیبر ریفارمز سمیت تمام تقاضے پورے کرنے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں۔
وزیراعلی پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب پاکستان کی معیشت کا دل ہے، سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول مہیا کر رہے ہیں، زراعت، توانائی، ڈیجیٹل انفرااسٹرکچر اور ماحولیاتی منصوبوں میں یورپی یونین کے ساتھ تعاون بڑھانا چاہتے ہیں، پاکستان کے نوجوان باصلاحیت اور متحرک ہیں، عالمی جاب مارکیٹ سے منسلک کرنے کے لئے ٹریننگ کورسز کرا رہے ہیں۔