کنزیٰ ہاشمی کے گھر ہفتے کی شب شوبز ستاروں کی رونق
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستانی شوبز کے چمکتے دمکتے ستاروں کو آپس میں ملنا عام بات ہے، یہ ستارے ان ملاقاتوں کی تصاویر اکثر شیئر کرتے رہتے ہیں جس سے ان کے مداحوں کو بھی خوشی محسوس ہوتی ہے۔گزشتہ شب ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ کنریٰ ہاشمی نے اپنے گھر ڈرامہ انڈسٹری سے جڑے موتی اکھٹے کرلیے، کنریٰ ہاشمی نے اپنے گھر ایک ’گرلز پارٹی‘ کا انعقاد کیا جس میں معروف اداکارائیں نظر آئیں۔کنزیٰ ہاشمی کی اس پارٹی میں اداکارہ اشنا شاہ، صبور علی ، ایمن، منال ، یشما گِل، طوبیٰ انور اور مومل شیخ شامل تھیں۔
تمام اداکاراؤں نے ایک مشترکہ تصویر لی جس میں یہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے یہ ستارے خوش باش نظر آئے۔منال خان سمیت کئی اداکاراؤں نے اس پارٹی کی تصویروں کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کیا، منال خان نے تصویریں شیئر کرتے ہوئے اس کا کیپشن لکھا کہ ’چِلی نائٹ ود مائی گرلز‘، انہوں نے ساتھ میں کنزیٰ ہاشمی کا بھی شکریہ ادا کیا۔اس تصویر میں موجود تمام ہی اداکارائیں کسی نہ کسی طور پر فعال ہیں، لیکن اگر بات کی جائے کنزیٰ ہاشمی کی، جو کہ اس پارٹی کی میزبان تھیں، انہوں نے حال ہی میں لالی وڈ کی ایک فلم ’کٹر کراچی ‘ میں اپنا ڈیبیو کیا ہے، اس فلم میں ان کےساتھ عمران اشرف اور طلحہ انجم نظر آئے ہیں۔
انہوں نے فلم کی پروموشن کے لیے طلحہ انجم کے ساتھ ایک ریمپ واک بھی کی تھی جس کی جھلکیاں انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی تھیں۔ اِن دنوں وہ ہم ٹی وی کے ڈرامے ’ہم دونوں ‘ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہی ہیں۔
پارٹی کی تصویریں ذیل میں دیکھی جاسکتی ہیں
.
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
پی آئی اے کے شیئرز کی اڑان! دو ماہ میں 100٪ اضافہ، PSX نے غیر معمولی سرگرمی پر نوٹس لے لیا
: قومی ائیرلائن کے شیئر کی قیمت اور ٹریڈنگ والیوم میں غیر معمولی اضافے پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نوٹس لےلیا۔ذرائع کے مطابق قومی ائیرلائن نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ قیمت پر اثر انداز ہونے والی کسی ڈیولپمنٹ کا ہمیں نہیں پتا۔ذرائع کے مطابق قومی ائیر لائنز کے جواب میں کہا گیا ہے کہ بڑے پیمانے پر شیئرز کی خریدوفروخت کیوں ہورہی ہے، یہ بھی نہیں معلوم۔ذرائع کے مطابق قومی ائیرلائن کے حصص کی قیمت 2 ماہ میں 100 فیصد بڑھ چکی ہے، 2 ماہ میں قومی ائیرلائن کا اسٹاک مارکیٹ میں 23 روپے والا شیئر 44 روپے کا ہوگیا۔خیال رہے کہ 23 دسمبر کو حکومت نے قومی ائیرلائن کی نیلامی کا اعلان کررکھا ہے۔