بہاولپور: ٹرالر کا کنٹینر کھڑی کار پرگرنے سے 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق، 3 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
بہاولپور(نیوز ڈیسک)پنجاب کے ضلع بہاولپور میں احمد پور شرقیہ روڈ پر ٹرالر کا کنٹینر کھڑی کار پرگرنے سے 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 3 افراد ہوگئے۔نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ سڑک کنارے کھڑی کار کو ٹرالر نے ٹکر ماری جس کے بعد اس کا کنٹینر کار پر آگرا۔ریسکیو حکام کے مطابق کنٹینر کھڑی کار پرگرنے سے 2 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 3 افراد ہوگئے۔
ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔حادثے کے بعد جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ پولیس نے معاملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔
سہ ملکی ون ڈے کرکٹ سیریز کن شہروں میں ہوگی؟نئی تفصیلات آگئیں
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
باپ بیٹے نے شادی والے دن ہی بیٹی کو قتل کردیا۔
بہاولپور میں باپ بیٹے نے شادی کے روز ہی بیٹی کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ بہاولپور کے علاقے بستی سکھیل میں پیش آیا جہاں باپ نے شادی کے روز بیٹے کے ہمراہ بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دی۔پولیس کے مطابق مقتولہ کو اس کی پھوپھی نے بچپن سے گود لیا ہوا تھا، مقتولہ کا باپ گزشتہ روز اسے اپنے گھر لے گیا تھا اور باپ بیٹا اس شادی سے خوش نہیں تھے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔