ملکی مسائل کا حل صرف اسلامی نظام میں ہے،جاوید قصوری
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
لاہور (وقائع نگارخصوصی) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ ملک میں سبھی تجربات ناکام ہو گئے، اب ایک موقع اسلامی نظام کو ملنا چاہیے۔ سرمایہ دارانہ اور جاگیردارانہ نظام نے غریب عوام کے حقوق چھینے ہوئے ہیں ان نظاموں کو ختم کر انے اور اسلام کا عادلانہ نظام کے عملی نفاذ کے لئے جدوجہد جاری رکھنا ہو گی۔ الیکشن کمیشن آئین کے آرٹیکل 62۔63 پر عمل در آمد کرے تو قوم کو کرپٹ اور بدعنوان لوگوں سے نجات مل جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور میں مختلف پروگرامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا اور آئی ایم ایف کے غلاموں نے پاکستان کا جغرافیہ اور نظریہ برباد کر دیا۔ ظالم جاگیرداروں اور کرپٹ سرمایہ داروں نے پاکستانیوں کی خودداری اور نوجوانوں کا مستقبل استعمار کے ہاتھوں گروی رکھ دیا۔ لوگ مہنگائی اور غربت سے تنگ ہیں اور زندگی گزارنا محال ہو گیا ہے۔ پڑھے لکھے نوجوان بے روزگاری کی وجہ سے ڈگریاں جلا رہے ہیں۔ ملک پر مافیاز کا راج ہے، ایک طرف ایک فیصد طبقہ 99فیصد وسائل پر قابض اور دوسری جانب مجبور اور بے بس عوام بنیادی ضروریات کے لیے ترس رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے مسائل کا حل اسلامی نظام میں ہے۔ سودی معیشت کے خلاف جہاد کرنا ہو گا۔ اللہ تعالیٰ کے احکامات سے بغاوت کریں گے تو انجام بنی اسرائیل جیسا ہو گا۔ قوم کرپشن سے نجات، بے روزگاری، سودی معیشت، مہنگائی کے خاتمے اور ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔محمد جاوید قصوری نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ہمارے مسائل کا حل اسلامی نظام میں ہے۔ سودی معیشت کے خلاف جہاد کرنا ہو گا۔ اللہ تعالیٰ کے احکامات سے بغاوت کریں گے تو انجام بنی اسرائیل جیسا ہو گا۔ قوم کرپشن سے نجات، بے روزگاری، سودی معیشت، مہنگائی کے خاتمے اور ملک کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لیے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل اسلامی نظام
پڑھیں:
لاہور، شکیل ترابی کو سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی مقرر کر دیا گیا
سیکرٹری اطلاعات نے مرکز جماعت منصورہ میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ شکیل احمد ترابی زمانہ طالب علمی سے تحریک اسلامی سے وابستہ ہیں۔ شکیل ترابی اسلامی جمعیت طلبہ میں مختلف ذمہ داریوں پر فائز رہے۔ شکیل ترابی جماعت اسلامی کشمیر سے بھی وابستہ رہے ہیں۔ شکیل احمد ترابی میڈیا امور کا طویل تجربہ رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے شکیل احمد ترابی کو سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی مقرر کر دیا ہے۔نئے سیکرٹری اطلاعات نے مرکز جماعت منصورہ میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ شکیل احمد ترابی زمانہ طالب علمی سے تحریک اسلامی سے وابستہ ہیں۔ شکیل ترابی اسلامی جمعیت طلبہ میں مختلف ذمہ داریوں پر فائز رہے۔ شکیل ترابی جماعت اسلامی کشمیر سے بھی وابستہ رہے ہیں۔ شکیل احمد ترابی میڈیا امور کا طویل تجربہ رکھتے ہیں۔ سابق سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کو جماعت اسلامی کی تنظیمی ذمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا اعلان جلد متوقع ہے۔