Express News:
2025-04-22@01:29:13 GMT

52 پاکستانی 7 ملکوں سے بے دخل، مگر کیوں؟

اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT

کراچی:

دنیا کے 7 ممالک نے پاکستان سے تعلق رکھنے والے 52 افراد کو اپنے ملک سے بے دخل کر دیا۔

بے دخل کرنے والے ممالک میں سعودی عرب، امریکا، متحدہ عرب امارات اور سویڈن سمیت دیگر شامل ہیں۔

بیرون ملک سے بے دخل ہو کر کراچی ایئرپورٹ پر پہنچنے والے 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ دیگر کو ان کے گھروں کو واپس جانے کی اجازت دے دی گئی۔

امیگریشن حکام کے مطابق پاکستانی شہریوں کو مختلف خلاف ورزیوں اور الزامات کی بنیاد پر بے دخل کیا گیا۔

سعودی عرب سے بے دخل کیے جانے والے پاکستانیوں میں دو افراد کو بلیک لسٹ، ایک کو بھیک مانگنے، 9 افراد کو کفیل کی شکایات، 11 کو زائد المعیاد قیام، 7 کو پاسپورٹ گم ہونے اور دیگر 11 کو مختلف الزامات کے تحت واپس پاکستان بھیجا گیا۔

اس کے علاوہ سویڈن سے ایک اور امریکا سے دو پاکستانیوں کو غیر قانونی داخلے پر بے دخل کیا گیا، عمان سے ویزا معیاد ختم ہونے پر ایک پاکستانی، جبکہ متحدہ عرب امارات سے 3 افراد کو غیر قانونی قیام پر بے دخل کیا گیا۔

بیرون ملک سے 3 پاکستانی بچوں کو بھی بے دخل کیا گیا، جنہیں ایمرجنسی دستاویزات پر پاکستان واپس بھیجا گیا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بے دخل کیا افراد کو

پڑھیں:

لاہور میں نامعلوم ملزمان کی تیزاب گردی،دوافراد زخمی

 لاہور کے علاقہ کاپرس سٹور میں نامعلوم ملزمان نے دو افراد پر تیزاب پھینک دیا، جھلسنے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔پولیس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ملزمان تیزاب پھینکنے کے بعد موقع سے فرار ہو گئے ،تیزاب سے جھلسنے والے افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا، متاثرہ افراد کی شناخت حمزہ اور تجمل کے نام سے ہوئی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف کل ترکیہ کا دورہ کریں گے، صدر اردوان سے ملاقات شیڈول
  • پاکستانی یوٹیوبرز کے بینک اکاؤنٹس کیوں بند ہوئے، اصل سبب کیا بنا؟
  • سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 5 پاکستانی جابحق ہوگئے
  • سعودیہ میں بس حادثہ، 5 پاکستانی جاں بحق
  • ملائیشیا جانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر
  • ملائیشیا جانے کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر
  • غزہ کا دورہ کرنے والے امریکی ویزا درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس دیکھنے کا حکم
  • مالی فراڈ کیس، نادیہ حسین کے شوہر سے رقم وصول کرنے والے مزید افراد طلب
  • لاہور میں نامعلوم ملزمان کی تیزاب گردی،دوافراد زخمی
  • رواں سال پرائیویٹ حج اسکیم کے تحت جانے والے کتنے پاکستانی حج نہیں کر سکیں گے؟