میہڑ کی عوام نے ارسا ایکٹ کو مسترد کردیاہے ،عوامی جمہوری پارٹی
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
میہڑ (نمائندہ جسارت)دریائے سندھ سے کینال نکالنے اور زمینوں کی نیلامی کے فیصلے کو میہڑ کی عوام نے مسترد کردیا عوامی جمہوری پارٹی کی جانب سے کینال نکالنے اور زمینوں کی نیلامی کے خلاف رادھن اسٹاپ سے پانچ کلومیٹر تک پیدل مارچ کیا گیا۔ مارچ کی قیادت مرکزی جنرل سیکرٹری سید لعل شاہ ایڈووکیٹ، ضلع صدر ایڈووکیٹ سعید پنور، منظور مہیسڑ، اقرار چانڈیو ایڈووکیٹ، لیاقت علی ملک، سینگار چانڈیو اور بصیر گورڑ سمیت دیگر رہنماؤں نے کی۔ ریلی میں سیاسی و سماجی تنظیموں کے رہنما، صحافی، وکلا، سول سوسائٹی کے نمائندے، شہری اتحاد کے چیئرمین نیاز علی برڑو، ایس یو پی ضلع صدر سکندر سوڈھر، پی ٹی آئی تعلقہ صدر محمد ایوب کھوسو، عوامی پورہیت تحریک کے رہنما ایڈووکیٹ پنھل کھوسو، مہیڑ فورم کے رہنما ایڈووکیٹ ذوالفقار کھوکھر، علی رضا بروہی، میر شکیل، میر عمران تیونو ، ایڈووکیٹ رضوان حیدر تنیو ، ایڈووکیٹ رحیم بخش بگھیو، اسحاق احمد گاڈھی سمیت سیکڑوں شہریوں نے مارچ میں شرکت کی۔ریلی کے شرکا نے مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے کینال نکالنے اور زمینوں کی نیلامی کے خلاف زور دار نعرے بازی کی۔ شہر کے مختلف چوراہوں پر شرکا پر گل نچھاور کیے گئے ریلی گھنٹہ گھر چوک اور نیشنل پریس کلب میھڑ پہنچ کر ایک بڑے عوامی اجتماع میں تبدیل ہوگئی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عوامی جمہوری پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید لعل شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے دوہری پالیسی اختیار کی ہوئی ہے اور کینال نکالنے میں شریک جرم ہے۔ سندھ کے لوگ دریائے سندھ کے وارث ہیں، لیکن ان سے زندگی چھینی جا رہی ہے۔ کینال نکالنے سے سندھ بنجر ہو جائے گا اور زرداری ٹولہ زمینوں کو فروخت کر رہا ہے۔نیاز علی برڑو نے کہا کہ پیپلز پارٹی سندھ کے لوگوں سے ووٹ لے کر ان کے ساتھ دھوکہ کر رہی ہے۔ اقتدار کی خاطر پانی اور زمینیں فروخت کرکے بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانا چاہتی ہے، لیکن ہم سندھ کے پانی اور زمینوں پر قبضہ نہیں ہونے دیں گے۔ریلی کو محمد ایوب کھوسو، علی رضا بروہی، سعید پنور، پنھل کھوسو، ذوالفقار کھوکھر، منظور مہیسر اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔شرکا نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ دریائے سندھ سے کینال نکالنے کے فیصلے کو واپس لیا جائے اور زمینوں کی نیلامی بند کی جائے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کینال نکالنے سندھ کے
پڑھیں:
گلگت، آئی ایس او طالبات کے زیر اہتمام صیہونی مظالم کیخلاف احتجاجی ریلی
ریلی میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی طالبات، بشمول اسماعیلی اور سنی طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز کے ذریعے اسرائیلی جارحیت، عالمی خاموشی اور فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان، طالبات گلگت ڈویژن کے آئی یو (KIU) یونٹ کے زیرِ اہتمام فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی اور ظلم کے خلاف شعور بیدار کرنے کے لیے ایک پُرامن ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ریلی نیو اکیڈمک بلاک سے شروع ہو کر وی سی آفس تک جاری رہی۔ اس ریلی میں مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والی طالبات، بشمول اسماعیلی اور سنی طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز کے ذریعے اسرائیلی جارحیت، عالمی خاموشی اور فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کے خلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ ریلی کا مقصد KIU کی فضا میں ظلم کے خلاف بیداری پیدا کرنا، فلسطینی مظلوموں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا، اور اتحاد و ہم آہنگی کا عملی مظاہرہ کرنا تھا۔