Jasarat News:
2025-04-22@07:38:47 GMT
گوادر، آل پارٹیز کی کال پر مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
گوادر (نمائندہ جسارت ) گوادر شہر میں آل پارٹیز گوادر کی جانب سے دی گئی کال پر اتوار کے روز شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ آل پارٹیز گوادر گزشتہ 28 دنوں سے گوادر کے مسائل کے حل کے لیے میرین ڈرائیو پر دھرنا دے رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق ہفتہ کے روز ضلعی انتظامیہ نے پولیس اور لیویز فورس کے ہمراہ آل پارٹیز کے کنوینر اور نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر ہوت عبدالغفور کے ڈیرے کا محاصرہ کیا اور کارروائی کی۔ اس واقعے کے بعد آل پارٹیز نے اتوار کے روز شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال دی جس کی بنا پر شہر بھر میں مکمل کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں اور گوادر شہر میں دکانیں بند رہی اور ٹریفک کی روانی حسبِ معمول کم رہی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ا ل پارٹیز
پڑھیں:
کینالز کیخلاف سندھ میں تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں کے دھرنے
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل 2025ء ) نئی کینالز کیخلاف سندھ میں تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں نے دھرنے دے دیئے، اس دوران بعض مقامات پر ٹرینیں روکے جانے اور پہیہ جام ہڑتال کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے خلاف صوبہ سندھ میں پاکستان تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں، تنظیموں کی جانب سے مختلف مقامات پر دھرنے دیئے گئے، صوبے کے کئی مقامات ہڑتال اور احتجاج کیا جارہا ہے، جن میں سے بعض مقامات پر ٹرینیں روکے جانے اور پہیہ جام ہڑتال کی بھی اطلاعات ہیں، سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ مکمل جام ہے کیوں صوبے کے چھوٹے بڑے شہروں میں درجنوں مقامات پر دھرنے دیئے جا رہے ہیں۔(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ خیبر پور سندھ میں لقمان کے مقام پر مظاہرین نے ریلوے ٹریک بند کر کے ٹرین روک دی جہاں مظاہرین نہروں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں، نہروں کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کے باعث محراب پور سٹیشن پر شالیمار ایکسپریس کو روک لیا گیا، سکھر میں اس وقت دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف دھرنا دیا جا رہا ہے، نوشہرو فیروز سندھ کے مقام پر قومی شاہراھ کو دھرنا دے کر بند کر دیا گیا، کنڈیارو سندھ میں مکمل پہیہ جام شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے، اس دوران پٹرول پمپ بند کردیئے گئے، ہنگورجا کے مقام پر بھی قومی شاہراھ پر دھرنا دے دیا گیا۔