ڈاکٹرعافیہ کی رہائی‘ 10 لاکھ افراد کے رحم کی پٹیشن پرآن لائن دستخط
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
کراچی(جسارت نیوز)ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن کو رحم کی درخواست(mercy petition) پر دس لاکھ سے زائد افراد نے آن لائن دستخط کردیئے ہیں جس میں ہرگھنٹے بعد ہزاروں کی تعداد میںاضافہ ہو رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عافیہ موومنٹ کی رہنما اور ملک کی معروف نیورو فزیشن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ سبکدوش ہونے والے امریکی صدر کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے رحم کی اپیل بھیجیں کیونکہ ہر سبکدوش ہونے والے امریکی صدر کو امریکی قانون کے مطابق قیدیوں کی سزا معاف کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے دس لاکھ دستخطوں کا ہدف حاصل کرنے پر ڈاکٹر عافیہ کے حامیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ’’ہم سب نے باہم مل کر عافیہ کی آزادی کے لیے دس لاکھ سے زیادہ دستخط حاصل کرلئے‘‘۔انہوں نے کہا کہ میں عافیہ موومنٹ کے ان تمام سپورٹرز کی بے حد شکرگزار ہوں جنہوں نے عافیہ کی رہائی کے لیے دستخط کیے، لنک کو آگے شیئرکیا اور دل کی گہرائیوں سے دعائیں کی۔ آپ کی غیر متزلزل حمایت نے مجھے اور اہلخانہ کوکوششیں جاری رکھنے کا عزم بخشا ہے۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی مزید کہا کہ یہ سفر ابھی ختم نہیں ہوا ہے۔ہمیں عافیہ کووطن واپس لانے کے لیے ابھی بھی آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔انہوں نے درخواست کی کہ وہ اس دستخط مہم کو16 جنوری تک جاری رکھیں،مجھے یقین ہے ہماری درخواست صدر بائیڈن تک پہنچ گئی تو وہ عافیہ کو نہیں روکیں گے لنک آگے شیئر کرتے رہیں اور ڈاکٹر عافیہ کی جلد رہائی کے لیے دعائیں بھی کرتے رہیں۔ آپ نے مجھے یہ فخر بخشا ہے کہ میں ظالموں کو بتاؤں کہ میں اکیلی نہیں ہوں بلکہ لاکھوں عظیم لوگ میرے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: رہائی کے لیے کی رہائی
پڑھیں:
عرفان صدیقی کی شکیل ترابی کو جماعت اسلامی کا سیکرٹری اطلاعات مقرر ہونے پر مبارکباد
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کے لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے معروف صحافی اور ماہر ابلاغیات شکیل ترابی کو جماعت اسلامی کا سیکرٹری اطلاعات مقرر ہونے پر مبارکباد دی ۔
سینٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ شکیل ترابی ابلاغیات کے شعبے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ نظریاتی صحافت کے فروغ اور آزادی رائے کے حوالے سے ان کی کوششیں قابل قدر ہیں۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے توقع ظاہر کی کہ شکیل ترابی سیاسی جماعتوں کے باہمی تعلقات کے فروغ اور مثبت جمہوری اقدار کی ترویج میں اہم کردار ادا کریں گے۔