جیکب آباد ،پولیس سواکروڑ کے ڈاکے کے ملزمان گرفتار نہ کرسکی
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں سوا کروڑ کے ڈاکے کے ملزمان کو پولیس گرفتار نہ کرسکی کریم بخش میں احتجاج ہڑتال ،16جنوری کو ایس ایس پی آفس کے سامنے دھرنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے کریم بخش تھانے سے چند قدم کے فاصلے پر بیوپاری غلام سرور کھوسو کے گھر میں سوا کروڑ کے ڈاکے کو دو ہفتے بیت گئے ہیں لیکن پولیس تاحال ملزمان کو گرفتاراو رمسروقہ سامان برآمد کرنے میں ناکام ہے پولیس کی جانب سے کھوسہ برادری سے لی گئی مہلت بھی ختم ہو گئی ہے جس پر علاقے میں کھوسہ برادری کی جانب سے کریم بخش میں ہڑتال کرکے سندھ بلوچستان روڈ پر دھرنا دیا گیا جس کے باعث روڈ بلاک اور ٹریفک معطل ہو گئی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بیوپاری غلام سرور کھوسو سے سوا کروڑکی ڈکیتی کے ملزمان پولیس گرفتار نہیں کرسکی ہے عوام اب گھروں میں بھی محفوظ نہیں رہے ہیںدو ہفتے بیت گئے ہیں پولیس نے کچھ نہیںکیا پولیس وردی پہنے ڈاکوئوں نے بیوپاری کے گھر میں ڈاکا ڈالا تھا۔ مظاہرین نے 16جنوری کو ایس ایس پی جیکب آباد کے دفتر کے سامنے دھرنے کا اعلان کیا ہے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل جیکب ا باد
پڑھیں:
مظفرگڑھ، سسرالیوں کا 8 ماہ کی حاملہ 45 سال کی خاتون پر تشدد
مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی میں سسرالیوں کا 8 ماہ کی حاملہ 45 سال کی خاتون پر تشدد، دونوں ٹانگیں اور بازو توڑ دیے۔
ملزمان نےخاتون کو گھر کے باہر پھینک دیا، ریسکیو ٹیم نےخاتون کو اسپتال منتقل کیا۔
پولیس کے مطابق خاتون کے ورثاء کے انکار پر پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان گرفتار نہ کئے جا سکے ہیں۔
متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ اس پر بدچلنی کا الزام لگا کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔