گجرانوالہ پولیس کو مطلوب اقدام قتل میں ملوث اشتہاری مجرم جنوبی افریقا سے گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
لاہور:
پنجاب پولیس اور انٹرپول نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک مفرور اقدام قتل میں ملوث اشتہاری مجرم کو جنوبی افریقا سے گرفتار کرلیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق اشتہاری مجرم ایک شہری کو قتل کی غرض سے شدید زخمی کرکے جنوبی افریقا فرار ہوگیا تھا۔ اشتہاری اسلان اشرف اقدام قتل کے مقدمے میں 3 سال سے تھانہ وانڈو گجرانوالہ پولیس کو مطلوب تھا۔
پنجاب پولیس نے انٹرپول سے اشتہاری کے ریڈ نوٹس جاری کروائے، جنوبی افریقا پولیس کے ساتھ کلوز کوآرڈینیشن سے اشتہاری کو گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیا۔
رواں سال کے پہلے 11 دن میں دوسرے اشتہاری کو بیرون ملک سے گرفتار کر کے پاکستان منتقل کیا گیا ہے۔ گزشتہ سال سنگین جرائم میں مطلوب بیرون ملک مفرور 104 اشتہاریوں کو گرفتار کرکے پاکستان لایا گیا تھا۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کامیاب کارروائی پر آر پی او گجرانوالہ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔
آئی جی پنجاب نے ہدایات کی کہ قانونی کارروائی جلد مکمل کرتے ہوئے ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے، ایف آئی اے اور انٹرپول کی مدد سے بیرون ملک مفرور مزید خطرناک اشتہاریوں کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل جنوبی افریقا بیرون ملک
پڑھیں:
ڈی آئی خان: کانسٹیبل کو شہید کرنے والا اشتہاری پولیس مقابلے میں ہلاک
ڈی آئی خان: پولیس کانسٹیبل کو ڈیال روڈ پر فائرنگ کرکے شہید کرنے والا اشتہاری پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ایکسپریس کے مطابق اشتہاری ملزم پولیس اور سی ٹی ڈی سے مقابلے کے دوران ہلاک ہوا، ملزم علی اللہ نے پندرہ جنوری کو پولیس کانسٹیبل ارشد کو فائرنگ کرکے شہید کیا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم نے ایس ایچ او خباب پر بھی فائرنگ کی تھی۔