عمران خان جیل کے اندر ہوں یا باہر، حکومت چلنے والی نہیں‘شاہد خاقان
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
لاہور(نمائندہ جسارت) سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل کے اندر ہوں یا باہر یہ حکومت چلنے والی نہیں کیونکہ حکومت میں کوئی مینڈیٹ نہیں اس لیے وہ نہیں چل سکتی۔جہاں الیکشن چوری ہوگا وہاں سیاسی اور معاشی استحکام نہیں آئے گا، ہمیں آئین پاکستان پر عمل کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں
نے 2روزہ افکاری میلے کے آخری سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہمارا سیاست دان ملک کا بادشاہ بننا چاہتا ہے جبکہ عمران خان کی شہرت باقی سیاسی جماعتوں کے ناکامی کے باعث ہے، اس لیے ان باتوں کو چھوڑیں اور اپنے مسائل پر توجہ دیں کیونکہ مسائل اتنے بڑے ہیں اگر آپ عمران خان، نواز شریف یا زرداری کو ہر چیز دے دیں یہ کام نہیں کرسکتے اور یہی آج ملک کی حقیقت ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آسٹریلوی آل راؤنڈر پی ایس ایل 10 سے باہر ہوگئے
اسلام آباد یونائیٹڈ کے آسٹریلوی آل راؤنڈر میتھیو شارٹ پاکستان سپر لیگ ل(پی ایس ایل) سیزن 10 سے باہر ہوگئے۔
اسلام آباد یونائٹیڈز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میتھیو شارٹ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ہونے والی انجری کے باعث ایونٹ سے دستبردار ہوئے، پاکستان آمد کے بعد میتھیو شارٹ کی انجری سے ریکوری بہترین تھی۔
اسلام آباد یونائٹیڈز نے کہا کہ میتھیو شارٹ کو دوبارہ تکلیف محسوس ہوئی جس وجہ ایونٹ سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کرکٹ آسٹریلیا کے میڈیکل اسٹاف نے مشترکہ طور پر میتھیو شارٹ کی دستبرداری پر فیصلہ کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ میتھیو شارٹ آسٹریلیا واپس روانہ ہوگئے، ری ہیب کرکٹ آسٹریلیا کی نگرانی میں کریں گے۔