بہاولپور، ٹریلر کی ٹکر سے کار سوار 5 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
بشکریہ سوشل میڈیا
بہاولپور میں قومی شاہراہ پر ٹریلر کی ٹکر سے کار میں سوار پانچ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے.
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ قومی شاہراہ پر اڈا مسافر خانہ کے قریب پیش آیا، جہاں دکانوں کے سامنے کھڑی کار کو پیچھے سے آنے والے ٹریلر نے ٹکر ماری.
ٹکر کے نتیجے میں ٹریلر پر رکھا کنٹینر کار پر گر گیا، حادثے میں پانچ افراد جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے.
حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، ذرائع کے مطابق حادثہ دھند کے باعث پیش آیا ہے۔
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
موٹرسائیکل سوار ہوشیار! یہ سرٹیفکیٹ لازمی لینا ہوگا
لاہور(نیوز ڈیسک) گاڑیوں کے بعد موٹرسائیکل سواروں کے لئے بھی فٹنس سرٹیفکیٹ لینا لازم قرار دے دیا گیا، سرٹیفکیٹ کی میعاد ایک سال تک ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق ماحولیاتی تبدیلی کے نقصانات سے تحفظ کے لئے حکومت پنجاب کا اہم اقدام سامنے آیا۔
گاڑیوں کے بعد اب موٹرسائیکلوں کیلئے بھی فٹنس سرٹیفکیٹ لینا لازم ہوگا، حکومت پنجاب نے اسموگ روک تھام کے آرڈیننس میں یکے بعد دیگرے ترامیم کا فیصلہ کیا۔
موٹر گاڑیاں ترمیم ایکٹ 2025 پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی، ایکٹ کے تحت آرڈیننس 1965 میں ترامیم کی جائیں گی۔
متن میں کہا گیا کہ شق 38 اے میں جہاں لفظ گاڑی ہے، وہاں ساتھ موٹر سائیکل بھی شمارکیا جائے۔
متن میں مزید کہا گیا کہ موٹرسائیکلوں کیلئے فٹنس سرٹیفکیٹ کی میعاد ایک سال تک ہوگی، پنجاب میں بطور سواری 85 فیصد موٹر سائیکل کا استعمال ہوتاہے، فٹنس سرٹیفکیٹ سے ایئر کوالٹی پر بھی قابو پایا جاتا ہے۔
ترمیمی بل متعلقہ کمیٹی کے حوالے کر دیا گیا ہے ، کمیٹی 2 ماہ میں رپورٹ پیش کرے گی۔
مزیدپڑھیں:شناختی کارڈ بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی