گوجرانوالہ کے علاقے عالم چوک کے قریب بھوک سے ستائے چوروں کی تکہ شاپ میں چوری کی انوکھی واردات سامنے آئی ہے جس میں چور مچھلی، چکن پکوڑے، رائتہ، سالاد اورگھی چوری کرکے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق چور ریسٹورنٹ کا تالہ توڑ کر اندر داخل ہوئے اور بڑی مقدار میں کھانے پینے کا سامان لے اُڑے، تھانہ اروپ میں درج ہونیوالی ایف آئی آر کے مطابق چور 25کلو مچھلی، 60کلو چکن پکوڑے، 10 کلو رائتہ، 4 کلو سلاد، اور 2پیٹی گھی چرا کرلے گئے۔

ریسٹورینٹ کے مالک نے جب رپورٹ متعلقہ تھانے میں درج کرائی تو پولیس بھی چوری شدہ سامان جان کر حیران رہ گئی۔ کیونکہ حیرت انگیز طور پر ملزمان جاتے ہوئے تلائی کرنے والے 5عدد پتیلے بھی اٹھا لے گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی اروپ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے اور انہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انوکھی واردات پکوڑے پولیس رائتہ سالاد گجرانوالہ مچھلی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انوکھی واردات پولیس رائتہ سالاد گجرانوالہ

پڑھیں:

انوکھی شادی، نوجوان کا دلہن کے بجائے اس کی ماں سے نکاح ہوگیا

بھارت میں ایک نوجوان کی شادی دلہن کے بجائے اُس کی 45 سالہ بیوہ ماں سے کروا دی گئی، دولہا شکایت لے کر تھانے پہنچا مگر تھانے والوں نے معاملہ افہام و تفہیم سے حل کروا لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر میرٹھ کے علاقے برہم پوری میں ایک نوجوان محمد عظیم نے تھانے میں شکایت درج کروائی کہ اس کی شادی شاملی کی رہائشی منتشا سے طے ہوئی تھی، جو منتشا کے بھائی ندیم اور بھابھی شائستہ کی معرفت طے ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: روس: انوکھی ترین شادی، دنیا ورطہ حیرت میں پڑ گئی

نوجوان نے تھانے میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ نکاح کی تقریب کے دوران مولوی نے دلہن کا نام ’طاہرہ‘ پکارا، لیکن میں نے سمجھا کہ شاید یہ دلہن کا دوسرا نام ہو، نکاح کے بعد جب دلہن کا چہرہ دیکھا تو میں حیران رہ گیا، کیوں کہ میرا نکاح منتشا کی جگہ اس کی ماں طاہرہ سے ہوچکا تھا، جو بیوہ بھی ہے اور اس کی عمر 45 سال ہے۔

محمد عظیم کے مطابق شادی کی تقریب میں 5 لاکھ روپے کا لین دین بھی ہوا، تاہم حقیقت سامنے آنے پر جب اس نے احتجاج کیا تو منتشا کے بھائی ندیم اور بھابھی نے اُسے جھوٹے ریپ کیس میں پھنسانے کی دھمکی دی۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت کا ننھا دُلہا پریپ کلاس کا نتیجہ آنے سے قبل دُلہن بیاہ لایا

محمد عظیم نے مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست دی تاہم سی او برہم پوری، سومیہ استھانہ کے مطابق فریقین کے درمیان معاملہ افہام و تفہیم سے طے پاگیا اور محمد عظیم نے اپنی درخواست واپس لیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب قانونی کارروائی نہیں کرنا چاہتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news انوکھی شادی برہم پوری بھارت بیوہ تھانہ دلہن محمد عظیم

متعلقہ مضامین

  • کراچی، ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری گرفتار
  • لاہور: پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی سے فرانزک ہونے والے اسلحے کی چوری کا انکشاف ، ملازم ہی ملوث نکلا
  • بکریاں چورے کرنے والا ملزم گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی
  • انوکھی شادی، نوجوان کا دلہن کے بجائے اس کی ماں سے نکاح ہوگیا
  • پشاور: شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنے پر دلہا کو پولیس نے گرفتار کرلیا
  • لاہور؛ 29 سالہ خاتون  کو 4 بچوں سمیت راستے سے اغوا کرلیا گیا
  • اندھیروں سے روشنی تک
  • خاتون کا نوٹوں سے بھرا ہوا چوری شدہ بیگ پولیس نے کس طرح تلاش کیا؟
  • پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کو کس الزام میں گرفتار کیا گیاہے ؟ تفصیل سامنے آ گئی 
  • پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ و دیگر پر مقدمہ درج؛ باضابطہ گرفتار