عمران خان کے علاوہ کوئی اور میرا باس نہ بنے، شیر افضل مروت
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ عمران خان کے علاوہ کوئی اور میرا باس نہ بنے۔
زرائع کے مطابق شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ اورمیرے معاملےمیں میری طرف سے سیز فائرہے، مجھے شوکاز دے کر بےدخل بھی کیا گیا تھا،
میراقصورکیاتھا؟ پارٹی کو میری قربانیاں نظر نہیں آتیں، اب میں نے فیصلہ کیاہے کہ میں برداشت نہیں کروں گا۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی نے کب میرا ساتھ دیا ہے؟ میں اب کسی کے عہدے سے بھی متاثر نہیں ہو گا، میں نے کسی کو تکلیف نہیں دی لیکن سب میرے پیچھے پڑتے ہیں۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ مجھے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کاچیئرمین نامزد کیا،وہ بھی واپس لے لیا، مجھے پارٹی کی خاطر وکالت بھی چھوڑنی پڑی، بانی پی ٹی آئی کےعلاوہ کوئی اورمیراباس بننےکی کوشش نہ کرے۔
شیرافضل مروت نے کہا کہ عمران خان کی رہائی کےبعد میں کسی کو دُکھوں گا بھی نہیں، بانی پی ٹی آئی کی بہن ہونے کے ناطے علیمہ بی بی کا احترام کرتا ہوں، میں جوبیان دیتا ہوں پارٹی پھر میرے ہی بیانات پر واپس آتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور، بیرسٹرگوہرکےعلاوہ کسی کو جوابدہ نہیں ہوں، میرے مؤقف سےجن کو تکلیف ہوتی ہے وہ اپناعلاج کروائیں، باربار کہہ چکا ہوں بانی پی ٹی آئی کو بنی گالہ کی آفر ہوئی تھی۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
شیر افضل مروت 2سال پہلے کہاں تھا اور کون تھا؟
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل 2025ء ) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان نے شیر افضل مروت کے علیمہ خان کیخلاف بیانات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شیر افضل مروت 2سال پہلے کہاں تھا اور کون تھا؟ اس غلاظت اور گٹھیا پن کی مذمت کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خان کیخلاف بیانات دینے پر شیر افضل مروت کو تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخونزادہ حسین احمد کے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اپنے بیان میں اخونزادہ حسین احمد نے کہا کہ شیر افضل مروت دو سال پہلے کہاں تھا، اور کون تھا یہ اس ملک میں؟ زیادہ کسی کو پتہ نہیں۔ عمران خان کی وکالت نے انہیں یہاں لا کے کھڑا کیا ہے کہ آج وہ ٹی وی ٹاک شوز پر آ کر خان صاحب کی بہنوں پر حملہ آور ہو رہا ہے۔(جاری ہے)
ہم نہ صرف اس غلاظت اور گٹھیا پن کی مذمت کرتے ہیں، بلکہ پارٹی کے ان ساتھیوں کو بھی ملامت کرتے ہیں، جو اب بھی ان سے رابطے میں ہیں۔
انہوں نے ہی شیر افضل مروت کو پارٹی معاملات پر اور خان کی فیملی کے بارے میں اتنی بے باکی سے بولنے کے قابل بنایا ہے۔ یہ تو کم ظرفی کی انتہا ہے کہ جس شخصیت نے آپ کو ایک مقام پر بٹھایا ہو، آپ ان کی بہنوں کے خلاف دشنام طرازی پر اتر آئے۔