سید عبدالمالک الحوثی کے نام اپنے ایک پیغام میں مہدی المشاط کا کہنا تھا کہ ہماری تمام طاقت، مسلح افواج، سکیورٹی فورسز آپ کے اختیار میں ہیں۔ ہمارے سپاہی آپ کے پرچم تلے جمع ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کی سپریم پولیٹیکل کونسل کے سربراہ "مہدی المشاط" نے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی حمایت کے ایک سال مکمل ہونے پر "انصار الله" کے سربراہ "سید عبد المالک بدر الدین الحوثی" کے نام ایک پیغام ارسال کیا۔ جس  میں سید عبدالمالک الحوثی سے تجدید عہد و وفا کیا گیا۔ اس پیغام میں مہدی المشاط نے لکھا کہ قیادت کی جانب سے غزہ کے خلاف جارحیت اور محاصرے کے خاتمے کے لئے جو عاقلانہ و شجاعانہ فیصلہ کیا گیا ہم اسے سراہتے ہیں۔ انہوں نے یمنی انقلاب کے سرپرست کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ عزت، افتخار، استقامت کا مینارہ اور طاقت کی علامت ہیں۔ ہم فتح یاب ہونے تک عزت و کامیابی کے راستے پر چلتے ہوئے آپ کی دانشمندانہ قیادت پر ایمان رکھتے ہیں۔ ہم دشمن کے شور و غوغا کو خاطر میں نہیں لاتے۔ آپ ہر حریت پسند یمنی کے دل میں زندہ ہیں۔ ہم آپ پر اپنی جان قربان کر دیں گے۔

مہدی المشاط نے کہا کہ میڈیا نے ایسی رپورٹس دی ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ آپ کا پاک نام، مجرم و بدبودار نتین یاہو کی زبان پر آیا ہے۔ ہم اس ظالم نتین یاہو کو بتانا چاہتے ہیں کہ تمہاری کوششیں دھری رہ گئیں۔ نہ تو تم اور نہ ہی تم سے زیادہ وحشی و ظالم اپنے کسی ہدف کو پا سکے گا۔ مہدی المشاط نے انصار الله کے سربراہ کو قتل کی دھمکی دینے پر نتین یاہو کو وارننگ دی۔ اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ ان خواہشات سے تمہارے دن ہی کم ہوں گے۔ تم ہمیں مجبور کر رہے ہو کہ ہم تمہیں ختم کرنے اور آخرت کے وعدے کو پورا کرنے کے لئے آخری بازی کھیلیں۔ اے بیوقوف! اس طرح کی سوچ کو اپنے ذھن سے نکال دو کیونکہ یمن کے بلند و بالا پہاڑوں پر کوئی تبدیلی رونماء ہونے سے پہلے تمہارا سر قلم کر دیا جائے گا۔ آخر میں انہوں نے سید عبدالمالک الحوثی کو لکھا کہ ہماری تمام طاقت، مسلح افواج، سکیورٹی فورسز آپ کے اختیار میں ہیں۔ ہمارے سپاہی آپ کے پرچم تلے جمع ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مہدی المشاط کے سربراہ

پڑھیں:

پیپلز پارٹی نے تاج حیدر کی خالی سینیٹ نشست پر وقار مہدی کو ٹکٹ جاری کردیا

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 21 اور 22 اپریل 2025ء تک جاری رہے گی، جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 27 اپریل کو شائع کی جائے گی۔ یاد رہے کہ یہ نشست پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کی جنرل نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی ہے، چاروں امیدواروں کے کاغذات منظور کر لیے گئے ہیں۔ ترجمان الیکشن کمشنر نبیل ابڑو کے مطابق ریٹرننگ آفیسر اعجاز چوہان نے چاروں امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کی۔ مرحوم سینیٹر تاج حیدر کی وفات سے خالی ہونے والی نشست پر پاکستان پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم پاکستان کے 2,2 امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے ہیں۔ ترجمان الیکشن کمشنر نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار وقار مہدی اور آصف خان، دوسری جانب ایم کیو ایم کی امیدوار نگہت مرزا اور مجاہد رسول کے کاغذات منظور کر لیے گئے ہیں۔ جانچ پڑتال کے بعد چاروں امیدواروں کے کاغذات درست قرار پائے۔ پیپلز پارٹی نے اس نشست کے لیے وقار مہدی کو پارٹی ٹکٹ جاری کیا ہے جبکہ اس موقع پر پارٹی رہنماؤں رضا ربانی، سعید غنی اور وقار مہدی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 21 اور 22 اپریل 2025ء تک جاری رہے گی، جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 27 اپریل کو شائع کی جائے گی۔ یاد رہے کہ یہ نشست پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر تاج حیدر کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • صدر ٹرمپ کی فیڈرل ریزرو کے سربراہ جیروم پاول پر تنقید ‘مارکیٹ میں ڈالر کی قدرمیں نمایاں کمی
  • پیپلز پارٹی نے تاج حیدر کی خالی سینیٹ نشست پر وقار مہدی کو ٹکٹ جاری کردیا
  • تاج حیدر کی خالی سینیٹ نشست پر وقار مہدی کو ٹکٹ جاری
  • نہروں کا معاملہ پی پی کے لیے نعمت، وارننگ پرحکومت کی مذاکرات کی پیشکش
  • اپنی سبسڈی اور خیرات واپس لے لو،کسانوں کو گندم کا ریٹ نہیں مل رہا؛ سربراہ کسان اتحاد
  • اختر مینگل کا مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کیخلاف عدالت جانے کا اعلان
  • فوراً اپنے فون اپڈیٹ کریں، ایپل نے آئی فون صارفین کیلئے وارننگ جاری کردی
  • امریکہ اور اسرائیل آنے والے دنوں میں بڑے سرپرائز کی توقع کریں، انصار اللہ
  • یمن کے ہاتھوں مہنگے امریکی ڈرونز کی تباہی، فاکس نیوز نے اہم انکشاف کر دیا
  • سندھ سے سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب، پیپلز پارٹی کے وقار مہدی امیدوار نامزد