پیر سے پاکستان کیلئےکچھ اچھا ہونے جا رہا ہے، فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ پر عمران خان سے کہا تھا یہ نہ کریں، آپ کو سزا ہوگی، پیر سے پاکستان کیلئےکچھ اچھا ہونے جا رہا ہے، حکومت اس کا اعلان کرنا چاہتی ہے تو میں ان کو کریڈٹ لینے دوں گا۔
کراچی میں پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہناتھاکہ پروپیگنڈا چلانے کی کوشش کی کہ کیس میں تاخیر مذاکرات کے باعث ہوئی، آج کی پریس کانفرنس کے 2 سے 3 مقاصد ہیں، پی ٹی آئی سے بیک ڈور مذاکرات کا پروپیگنڈا کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بتایا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کومروانے تک کی سازش ان کے قریبی لوگوں نے کی، دوسراپروپیگنڈاچل رہا تھا کہ مذاکرات چل رہے ہیں، اندرونی اور بیرونی پریشر ہے، ڈرامہ تھاکہ پریشرہے، بین الاقوامی پریشر ہے، یہ ڈراماختم ہوا، مقبول ہونے کا یہ مقصد نہیں کہ آپ ہر چیز سے بالاتر ہیں، آپ نے غنڈاگردی کر کے بھی دیکھ لی کچھ نہیں ہوا۔
کندیا ں میں لال آندھی اکثر چلتی، اڑتے ریت کے ذرات اسے خوفناک بنا دیتے، آندھی میں کبھی جن بھوت کا سامنا تو نہ ہوا البتہ انسان نما جن ضرور دیکھے
ان کا کہنا تھاکہ 190 ملین پاؤنڈ پر بانی سے کہا تھا یہ نہ کریں، آپ کو سزا ہوگی، جب یہ کام ہورہا تھامجھے پتاتھا چوری کی سزا ہونی ہی ہونی ہے، میں نے پہلے ہی بانی پی ٹی آئی کوکہاتھا کہ ایسے کام نہ کریں نیب کا کیس بن جائے گا، اس سےکسی نے بھی فائدہ اٹھایا دستخط تو آپ نے کیے۔فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ ہمارے خطے کے اندر پاکستان واضح ہوکر نظر آئے گا، ہماری فوج نے اپنے خون کی بہت قربانی دی ہے، 20 جنوری سے پی ٹی آئی نظریں جما کربیٹھی ہے، انہیں مایوسی ہونے والی ہے، پاکستان کو زبردست قسم کی کامیابی ملنے والی ہے، پاکستان میں معاشی استحکام نظر آرہا ہے، سپہ سالار اچھا کام کر رہے ہیں تو کریڈیٹ دینا چاہیے۔
300سال پہلے یورپ اور امریکہ میں سب ٹھیک ٹھاک چل رہا تھا زندگی کی دوڑ اتنی پیچیدہ نہیں ہوئی تھی، لوگ گھوڑوں اور بگھیوں پرہی طویل سفر کرتے تھے
انہوں نے کہا کہ پیر سے پاکستان کیلئےکچھ اچھا ہونے جا رہا ہے، حکومت اس کا اعلان کرنا چاہتی ہے تو میں ان کو کریڈٹ لینے دوں گا، ہمارے سپہ سالار پاکستان کو اس موڑ پر لے کر آئے ہیں جو بیک ڈور ڈپلومیسی آرمی چیف نے کی ہے اس کا پاکستان کو فائدہ ہوگا، معیشت کیلئے خوشخبری ہے، حکومت نے اس میں ایک اچھا کردار ادا کیا، اس کا پاکستان کو فائدہ ہوا اور بانی پی ٹی آئی کیلئےسرپرائز ہے۔ان کا کہناتھاکہ میں لڑائی 4سال سے روکنے کی کوشش کررہا تھا مگربانی پی ٹی آئی نہ رُکے، خدارا، بانی پی ٹی آئی کے ساتھی ان کی جان بخش دیں، بانی پی ٹی آئی کو کہتا ہوں کہ خدارا! مذاکرات سنجیدگی سے کریں، وہی فوج جو بہت بری تھی اب بہت اچھی ہونے والی ہے، ان کے لوگ بھی دیکھ رہے ہیں کہ یہ ہمیں کس طرف لے جارہے ہیں۔حکومت پی ٹی آئی مذاکرات کے حوالے سے فیصل واوڈا کا کہنا تھاکہ حکومت اور پی ٹی آئی چھپن چھپائی کھیل رہے ہیں، مذاکرات کا حامی ہوں مگر بات چیت مخلص ہونی چاہیے، آپ ان کا چہرہ دیکھ لیں کیا یہ آپ کو سنجیدہ لگتے ہیں؟ اگربیک ڈور مذاکرات ہوتے تو یہ لوگ بھیک کا کٹورہ لے کر کھڑے ہوتے؟ آپ نے ریاست پر حملہ کیا، فورس پرحملہ کیا، بانی پی ٹی آئی کو کوئی ایگزیکٹو آرڈر نہیں ملے گا۔
ڈاکٹرز ناکام، ایلون مسک کے چیٹ بوٹ گروک نے لڑکی کے فریکچر کی تشخیص کر دی
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی ہوا بانی پی ٹی آئی کے نہیں پاکستان کے حق میں چلی ہے، ارشد شریف کا کیس باقی ہے، ابھی بہت کچھ باقی ہے، بانی پی ٹی آئی بہت بری طرح پھنس گئے ہیں، مجھے آج بھی ان کی جان سے متعلق خدشات ہیں۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی کو فیصل واوڈا پاکستان کو پی ٹی ا ئی رہا تھا رہے ہیں رہا ہے نے کہا
پڑھیں:
فیض حمید کو ملی سزا صرف ابتدا ہے، نو مئی کے کیس ابھی باقی ہیں، فیصل واوڈا
سٹی42: ہمیشہ باخبر ثابت ہونے والے سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے فیض حمید کو 14 سال قید کی سزا ہونے پر کہا ہےکہ 9 مئی کے مقدمات ابھی باقی ہیں۔ فیض حمید کو ملی سزا صرف ابتدا ہے۔ اہم کیس باقی ہیں اور جس سیاسی پارٹی نے یہ کِیا، اس کا فیصلہ دیوار پر تحریر نظر آرہا ہے۔
فیض حمید کو طویل کورٹ مارشل عدالت مین طویل سماعتوں کے بعد آج 14 سال قید بامشقت سزا سنائے جانے پر ایک نیوز چینل کے سوالات کے جواب میں فیصل واوڈا نے کہا کہ میری یہ بات بھی ٹھیک ثابت ہوئی، فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی، پھانسی کی سزا نہیں ہوئی۔
باغبان پورہ کی خواتین نے بلاول سے سیاست چھڑوا دی، اسکے بعد کیا باتیں ہوئیں؟ دلچسپ رپورٹ
فیصل واوڈا نے کہا کہ ابھی تو 9 مئی کے کیسز کا فیصلہ آنا باقی ہے جس میں انہوں نے تباہی مچائی، ریاست، سیاست، عدلیہ اور جمہوریت کو نقصان پہنچایا۔ میڈیا پر قبضے کی کوشش کی۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا، اس فیصلے سے واضح کیا گیا ہے کہ پاکستان سے بڑا کسی کا بھی باپ نہیں۔ اب سزا اور جزا کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا، 9 مئی کے حملوں کا ٹرائل ابھی چل رہا ہے جس کی سزا کم سے کم 14 سال ہے، جو سیاسی جماعت ان کیسز میں ملوث تھی، جو ڈرامے بازی پی ٹی آئی نے اور اس کے بانی نے کی، جس بربریت سے لوگوں کو مروایا گیا، اپنے ہی ادارے، شہیدوں اور یادگاروں کو نقصان پہنچایا گیا- میں ان لوگوں کو اسی چیز سے روک رہا تھا بتایا تھا کہ اس کی واپسی نہیں ہو گی۔
وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر فلسطینیوں کیلئے 100 ٹن امدادی سامان روانہ
فیصل واوڈا نے کہا، ہمارے ہاں مسئلہ ہی سزا اور جزا کا تھا جس کیلئے فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سب سے پہلے اپنے ادارے سے بنیاد رکھی ہے۔
فیض حمید پاکستان کا طاقت ور ترین شخص بن گیا تھا، وزیر اعظم کے عہدہ پر بیٹھا ہوا شخص عمران خان اس کے اشاروں پر چلتا تھا اور وہ فرعون کی طرح پاکستان کی ریاست، سیاست اور سماج کو نقصٓن پہنچانے والی خوفناک حرکتیں کسی خوف اور رکاوٹ کے بغیر کرتا چلا گیا۔
ایک سیاسی جماعت سیاسی دجال کا کام کر رہی ہے; بلاول بھٹو زرداری
فیض حمید کے اشاروں پر ناچنے والے وزیراعظم عمران خان کو بعد میں تحریک عدم اعتماد منظور ہونے پر وزارتِ عظمیٰ سے نکلنا پڑا، اس کے بعد حالات بدلتے گئے، پہلے عمران خان اور پھر فیض حمید کو گرفتار کیا گیا، ان کے ساتھیوں نے 9 مئی 2023 کو پاکستان کے ریاستی اداروں، قومی علامتوں پر شدید پرتشدد حملے کئے اور عوام کو بگاوت پر اکسایا۔
فیض حمید پر سیاست میں مداخلت کرنے، آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے اور سرکاری عہدہ کو ذاتی مفادات کے لئے استعمال کرنے کے الزامات مین کورٹ مارشل کیا گیا اور طویل سماعتوں کے بعد آج سزا سنائی گئی۔ اس دوران فیض حمید کے ساتھ سابق وزیراعظم عمران خان کی بھی مکافات شروع ہوئی، اس وقت عمران خان سینکڑوں ارب روپے کی کرپشن کے جرم میں قید کی سزا کاٹ رہے ہیں اور ان پر نو مئی کو ریاست پر حملوں، بغاوت اور تشدد پر اکسانے کے مقدمات سمیت درجنوں مقدمات ابھی زیر سماعت ہیں یا تفتیش کے مراحل میں ہیں۔ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو 14 سال قید بامشقت کی سزا سنائی گئی ہے۔
جعلی ڈگریوں کا ملک گیر نیٹ ورک بے نقاب، 10 لاکھ سے زائد افراد کو جعلی ڈگریاں دینے کا انکشاف
Waseem Azmet