بی جے پی کے حامی دیواجیت سائیکیا بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ مقرر
اشاعت کی تاریخ: 12th, January 2025 GMT
بھارت کی حکمراں جماعت سے قریبی تعلقات رکھنے والے دیواجیت سائیکیا کو بھارتی کرکٹ بورڈ کی سربراہی سونپ دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کھلاڑی اور ایڈوکیٹ دیواجیت سائیکیا کو اتوار کے روز بورڈ آف کنٹرول برائے کرکٹ (بی سی سی آئی) کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
دیواجیت بی سی سی آئی سربراہ کیلیے واحد امیدوار تھے۔ اس کے علاوہ انہیں کرکٹ بورڈ کا سیکریٹری بھی منتخب کیا گیا ہے۔
55 سالہ سائیکیا جے شاہ کے بعد بی سی سی آئی کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سائیکیا کے حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ گہرے اور قریبی تعلقات ہیں اور وہ اس سے قبل ایک کلب کے جنرل سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ سابق بی سی آئی سربراہ اب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین کی حیثیت سے ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بلوچستان میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات تین ہفتوں کے لیے ملتوی
کوئٹہ(نیوز ڈیسک) بلوچستان تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات تین ہفتوں کے لیے ملتوی کر دیے۔
بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کو ناگزیر وجوہات کی بنا پر تین ہفتوں کے لیے ملتوی کر دیا ہے۔
تعلیمی بورڈ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ امتحانات 22 اپریل سے شروع ہونے والے تھے۔
اعلامیہ میں مزید بتایا گیا کہ امتحانات کے نئے شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
جامشورو: تھانہ بولاخان کے قریب مسافروں سے بھرا ٹرک کھائی میں گر گیا، 16 افراد جاں بحق